گجرات کا شمار چھٹویں نمبر پر کیا گیا ہے جس پر سیاست چھڑ چکی ہے اور کانگریس نے بی جے پی حکومت پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ گڈ گورننس کی رپورٹ گجرات کی ترقی کی بڑی بڑی باتوں کی پول کھل چکی ہے۔
اس سلسلے میں گجرات کانگریس کے ترجمان منیش دوشی نے کا کہا کہ گڈگورننس کی رپورٹ سے صاف ظاہر ہو رہا ہے کہ گجرات کی حالت بہت خراب ہے گجرات حکومت تعلیم، روزگار، میڈیکل زراعت جیسے ہر شعبے میں پیچھے چلا گیا ہے اس کے لیے بی جے پی کی بدعنوانی ذمہ دار ہے۔
منیش نے مطالبہ کیا کہ حکومت اپنے انتظامیہ، کام اور رویے میں اصلاح کرے، اشتہارات کی بجائے عوام کے لیے کام کرے، تب گجرات آگے بڑھے گا اور ترقی کرے گا۔