ETV Bharat / state

Gujrat Hajj Committee گجرات حج کمیٹی کو17 ہزار سے زائد عازمین حج کی درخواستیں موصول - گجرات میں بھی عازمین حج

گجرات حج کمیٹی میں اب تک 17 ہزار سے زائد عازمین حج کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔فارم جمع کرنے کی تاریخ میں توسیع کئے جانے پر عازمین حج میں خوشی پائی جا رہی ہے۔گجرات حج کمیٹی کے چیئرمین اقبال سید درخواست دینے اور فارم جعع کرنے کی تاریخ توسیع کئے جانے کے اعلان کا استقبال کیا۔

گجرات حج کمیٹی کو17 ہزار سے زائد عازمین حج کی درخواستیں موصول

author img

By

Published : Mar 11, 2023, 8:34 PM IST

احمدآباد:ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح گجرات میں بھی عازمین حج کی جانب سے سفر حج 2023 کے لئے درخواست دینے اور فارم جمع کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ گجرات حج کمیٹی میں اب تک 17 ہزار سے زائد عازمین حج کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔فارم جمع کرنے کی تاریخ میں توسیع کئے جانے پر عازمین حج میں خوشی پائی جا رہی ہے۔گجرات حج کمیٹی کے چیئرمین اقبال سید درخواست دینے اور فارم جعع کرنے کی تاریخ توسیع کئے جانے کے اعلان کا استقبال کیا۔

گجرات حج کمیٹی کے چیئرمین اقبال سید نے بتایا کہ حج پالیسی کے اعلان میں تاخیر کی وجہ سے اس سال سفر حج پر جانے کے لئے فارم بھرنے کی شروعات دیر سے ہوئی ۔لیکن اب سب کچھ ٹھیک ہے۔ اس کے بعد حج فارم بھرنے کی آخری تاریخ 10 مارچ دی گئی تھی جس کے لئے ہم نے حج کمیٹی آف انڈیا کو درخواست کی تھی کہ مدت میں توسیع کی جائے ۔ حج کمیٹی آف انڈیا نے ہمارے بات سنی اور حج فارم بھرے کی تاریخ کو 20 مارچ تک توسیع کرنے کا اعلان کیا۔ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں. اور اس فیصلے کا استقبال کرتے ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سال 3 ہزار لوگ سفر حج پر گئے تھے اس سال دس سے 12 ہزار کوٹہ ملنے کی امید ہے ۔ اب 17 ہزار حج فارم گجرات حج کمیٹی کو موصول ہو چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Jamaat-e-Islami Hind Gujarat جماعت اسلامی ہند گجرات کے صدر شکیل احمد راجپوت سے خصوصی گفتگو

واضح رہے کہ گجرات حج کمیٹی کو سفر حج کے لئے 10 مارچ تک21766 درخواستیں ملیں جس میں سے18291 درخواستوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور بہت جلد کوٹے کا اعلان کیا جاسکتا ہے. 2019 میں گجرات سے 12 ہزار لوگوں نے فریضہ حج ادا کیا تھا 2019 کے مقابلے میں کورونا کے بعد گزشتہ سال 2022 میں گجرات کے حج کوٹہ میں بہت زیادہ کٹوتی کر کے صرف تین ہزار عازمین حج کا کوٹہ فراہم کیا گیا تھا ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.