ETV Bharat / state

گجرات: ضمنی انتخابات میں امیدواروں کے مابین سخت گھمسان - چھ اسمبلی سیٹوں کے لیے انتخابات کی خبر

گجرات میں 21 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات کی تصویر اب بالکل صاف ہوچکی ہے۔ چھ اسمبلی سیٹوں کے لیے کل 42 امیدوار میدان میں ہیں۔

گجرات ضمنی انتخابات
author img

By

Published : Oct 9, 2019, 9:55 AM IST

Updated : Oct 9, 2019, 1:25 PM IST

اطلاعات کے مطابق ان چھ اسمبلی سیٹوں کے لیے سب سے زیادہ 11 امیدوار احمدآباد کی امرائی واڑی سیٹ سے اپنی قسمت آزما رہے ہیں تو رادھن پور سے 10 امیدوار کو میدان میں اتارا گیا ہے۔ وہیں تھراڈ اور بایڈ سے 7-7 امیدوار، کھیرالو سے چار اور سب سے کم لونا واڑا سے تین امیدوار میدان میں ہیں۔

ضمنی انتخابات میں امیدواروں کے مابین سخت گھمسان

گجرات کی چھ نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں این سی پی کے میدان میں آجانے سے اس بار تمام سیٹوں پر سہ رخی (تین طرفہ) مقابلہ ہونے کی امید ہے۔ اس انتخابات میں کانگریس نے این سی پی کے ساتھ اتحاد کرنے سے صاف طور پر انکار کر دیا تھا۔ تو دوسری طرف بی جے پی میں سب سے بڑے دعویدار مانے جانے والے سابق وزیر شنکر چودھری کو ہی ٹکٹ نہیں دیا گیا۔ اس لیے اس بار مقابلہ بے حد دلچسپ ہونے کی امید ہے۔

دراصل گجرات میں ضمنی انتخابات 21 اکتوبر کو اور نتائج 24 اکتوبر کو سامنے آئیں گے۔ احمد آباد کے امرائی واڑی، صابرکانٹھا میں بایڈ، پاٹن کے رادھن پور، مہی ساگر میں لونا واڑہ، مہسانہ میں کھیرالو، بناس کانٹھا میں تھراڈ اسمبلی سیٹ پر انتخابات ہوں گے۔ رادھن پور اور بایڈ میں کانگریس کی ناک کی لڑائی ہے۔ یہ دونوں سیٹیں پہلے کانگریس کے ٹکٹ پر الپیش ٹھاکر اور دھول سنگھ جھالا نے لڑی تھیں لیکن بعد میں انہوں نے استعفی دے کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کر لی تھی اور اب اسی سیٹ پر بی جے پی سے یہ دونوں امیدوار میدان میں اترے ہیں۔

آپ کو یہ بھی بتا دیں کہ گجرات کی چھ اسمبلی نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کی انتخابی تشہیر کے دوران بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور کانگریس میں ٹکٹوں کی تقسیم پر ناراضگی صاف دکھائی دے رہی ہے۔ سابق وزیر شنکر چودھری کو ٹکٹ نہ ملنے پر ناراض چودھری سماج، تھراڈ، رادھن پور اور بایڈ میں بی جے پی کی مشکلات میں اضافہ کر سکتے ہیں جبکہ اندرونی تنازعات سے جوجھ رہی کانگریس کسی معجزے کے سہارے میدان میں ہے۔

کونسی سیٹ پر کونسا امیدوار

سیٹ کا نام بی جے پی کانگریس این سی پی
1۔ امرائی واڑی جگدیش پٹیل، دھرمیندر پٹیل، وجئے کمار یادو
2۔ راھن پور الپیش ٹھاکور، رگھو بھائی دیسائی، فرشو گوکلانی
3۔ بایڈ دھول سنگھ جھالا، جشو بھائی پٹیل، دولت سنگھ چوہان
4۔ کھیرالو اجمل ٹھاکور، بابوجی ٹھاکور، پتھو جی ٹھاکور
5۔ تھراڈ جیوراج پٹیل، گلاب سنگھ راجپوت، پونم رباری
6۔ لوناولا جگنیش سیوک، گلاب سنگھ چوہان، بھرت پٹیل

Last Updated : Oct 9, 2019, 1:25 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.