ETV Bharat / state

گجرات: 14ستمبرسے اسمبلی سیشن شروع ہوگا - گجرات کی خبریں

اجلاس سے قبل تمام وزراء، ایم ایل ایز، اور اسمبلی کے تمام ملازمین کا کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔

گجرات: چودہ ستمبر اسمبلی سیشن شروع ہوگا
گجرات: چودہ ستمبر اسمبلی سیشن شروع ہوگا
author img

By

Published : Sep 10, 2020, 8:25 PM IST

گجرات اسمبلی کا مانسون اجلاس 14 ستمبر 2020 سے شروع ہوگا جو پانچ دن تک جاری رہے گا۔

مانسون اجلاس کی شروعات میں سابق صدر پرنب مکھرجی کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

اس سلسلےمیں گجرات کے وزیر داخلہ پردیپ سنگھ جڑیجہ نے بتایا ہے 14 ویں گجرات قانون ساز اسمبلی کا مانسون اجلاس 21 ستمبر 2020 سے شروع ہوگا۔

پردیپ سنگھ نے مزید کہا کہ مانسون اجلاس کے لئے کافی وقت مختص کیا گیا ہے جس میں ارکان اسمبلی اپنے انتخابی حلقوں میں کے معاملات اٹھا سکیں گے اور ریاستی حکومت کے ذریعے کئے گئے کام کو لوگوں تک پہنچانے کے لیے وزراء کی طرف سے کوشش کی جائے گی۔

ریاست میں موجودہ کورونا وائرس کی صورتحال کے دوران افسران اور ملازمین نے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس موقع پر کورونا وارئیرز کی کارکردگی کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلی اجلاس شروع کرنے سے پہلے تمام وزراء، ایم ایل ایز، اور اسمبلی کے تمام ملازمین کا کرونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔ اس کے بعد اسمبلی اجلاس ہوگا۔ اس کے ساتھ سوشیل ڈیسٹنسنگ اور حکومت کی تمام طرح کی گائیڈ لائینز پر عمل کیا جائے گا اور ہر طرح کورونا سے تحفظ کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:نریندر مودی اپنے چند دوستوں کی ہی بات سنتے ہیں: راہل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.