ETV Bharat / state

Killing Wife And Daughter Case بیوی اور بیٹی کے قتل کے معاملے میں شوہر کو عمر قید کی سزا - گجرات اردو نیوز

گجرات کے بھیلودا تعلقہ میں پانچ سال پرانے دہرے قتل معاملے میں عدالت نے ملزم کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ واضح رہے کہ ملزم نے اپنی دوسری بیوی اور پانچ سالہ بیٹی کا قتل کرکے لاش کے 21 ٹکڑے کرکے پھینک دیا تھا۔ خاتون کے ہاتھ پر بنے ٹیٹو سے اس کی شناخت کی گئی تھی۔ Killing Wife And Daughter Case

Etv Bharat
بھیلودا
author img

By

Published : Jan 11, 2023, 7:17 AM IST

احمد آباد: ریاست گجرات کے بھیلودا تعلقہ میں اپنی دوسری بیوی اور بیٹی کے قتل کے الزام میں شوہر کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ ملزم نے پانچ سال قبل اپنی دوسری بیوی اور بیٹی کا قتل کردیا تھا۔ ملزم نے وحشیانہ طریقے سے لاش کے 21 ٹکڑے کرکے پھینک دیا تھا۔ بعد میں پولیس کی جانچ میں ملزم پکڑا گیا اور ایک لمبے عرصے کے بعد عدالت نے ملزم کو سزا سنائی ہے۔ واضح رہے کہ پانچ سال پہلے ایک کسان کے کنویں میں ایک خاتون اور بچی کی لاش ملی تھی جس کے بعد پولیس نے اس معاملے کی جانچ شروع کردی تھی۔ Killing Wife And Daughter Case

ملزم نے بیٹی اور بیوی کی لاش کے ٹکڑے کردیئے تھے پولیس نے جانچ کے دوران ان دونوں کے جسم کے ٹکڑے کو برآمد کیا، خاتون کے ہاتھ پر بنے ٹیٹو کی بنیاد پر اس کی شناخت ہوئی تھی جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا تھا۔اراولی کی سیشن عدالت نے بھیلوڈا تعلقہ کے وینکانیر گاؤں کے رہنے والے ملزم کو دوسری بیوی اور بیٹی کے قتل کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ بتادیں کہ بھیلودا تعلقہ کے وانکانیر گاؤں کے رہنے والے اروند مرتابھائی دامور گاندھی نگر ایس آر پی میں ڈیوٹی کررہے تھے۔ Man Gets Life Imprisoment For Killing Wife and Daughter

قابل ذکر ہے کہ شادی شدہ ہونے کے بعد بھی اروند مرتابھائی دامور کو حسومتی نام کی ایک خاتون سے محبت ہوگئی تھی جس بعد اروند مرتابھائی دامور نے اس خاتون سے شادی کرلی۔ تقریباً 5 سال قبل اروند کی پہلی بیوی کے بیٹے کی شادی ہو رہی تھی، اس لیے حسومتی نے شادی میں جانے کی ضد کی۔ اروند اسے شادی میں نہیں لے جانا چاہتا تھا، دونوں میں تنازع شروع ہوگیا۔ جھگڑا اتنا بڑھ گیا کہ اروند نے حسومتی اور اس کی 5 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا اور ان کی لاشوں کے 21 ٹکڑے کر کے ایک کسان کے کنویں میں پھینک دیا تھا۔ Man Gets Life Imprisoment For Killing Wife and Daughter

یہ بھی پڑھیں : Fire in Ahmedabad Building احمد آباد میں عمارت کی ساتویں منزل پر آگ لگنے سے نوعمر لڑکی کی موت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.