ETV Bharat / state

Pilgrim Sleeping on Road in Madeena گجرات کا ایک حاجی مدینہ منورہ میں ہوٹل کے باہر سڑک پر سوتا ہوا پایا گیا - outside a hotel in Madinah Munawara

حج 2023 کے دوران بھارتی حاجیوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ حالیہ واقعہ میں گجرات سے تعلق رکھنے والے ایک حاجی مدینہ منورہ میں ہوٹل کے باہر سڑک پر سوتے ہوئے پائے گئے جس کے بعد حج کمیٹی اور حکومت کی لاپرواہی مزید واضح ہوگئی ہے۔

گجرات سے تعلق رکھنے والا ایک حاجی مدینہ منورہ میں ہوٹل کے باہر سڑک پر سوتا ہوا پایا گیا

author img

By

Published : Jul 12, 2023, 2:30 PM IST

احمدآباد: رواں برس سفر حج پر جانے والے حاجیوں کو بہت سے چیلنج اور پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ ایسے میں سعودی عرب کے شہر مدینہ میں گجرات کے حاجیوں کو ہر روز ایک نئی پریشانی جھیلنی پڑ رہی ہے۔ اب گجرات سے تعلق رکھنے والا ایک حاجی مدینہ منورہ میں ہوٹل کے باہر سڑک پر سوتا ہوا پایا گیا۔ اس تعلق سے ایڈووکیٹ شمشاد خان پٹھان نے ٹویٹ کر کے سوال کیا کہ" میڈم اسمرتی زبین ایرانی جی آپ کے پاس کوئی جواب ہے۔ گجرات کا حاجی مدینہ شریف میں ہوٹل کے باہر کیوں سڑک پر سویا ہوا ہے؟
ایسے میں مختلف ویڈیوز بھی وائرل ہو رہے ہیں کہ عازمین کو سفر حج پر جانے کے بعد سعودی عرب میں اور خاص طور سے ہوٹلوں میں کس طرح کی دقت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ گجرات سے سفر حج پر جانے والے جاجیوں کے مطابق ہوٹل میں 24 سے 25 افراد کو ایک کمرے میں ٹھہرائے جانے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ یہی نہیں دو کمروں میں 50 آدمی کے درمیان ایک باتھ روم ٹوائلٹ کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ مہاراشٹر کے عازمین کے مقابلے میں اس بار گجرات حج کمیٹی کی جانب سے 68 ہزار روپے زیادہ لیے گئے، اس کے باوجود بھی انہیں کسی طرح کی سہولیات فراہم نہیں کی جا رہی ہیں۔ حالانکہ ناراض حاجیوں نے آئندہ چند دنوں میں غیر معیاری سروس کے لیے رقم کی واپسی پر کارروائی کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

گجرات کے حاجیوں کی حالت زار کو دور کرنے کے لیے اس سے قبل حج کمیٹی آف انڈیا اور سعودی حکومت سے درخواست کی گئی تھی لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ گجرات سے حاجیوں کی خدمت کے لیے خادم الحجاج بھی حاضر نہیں ہوئے۔ اب جب حاجیوں کی واپسی ہونے والی ہے تو سعودی عرب میں ہونی والی پریشانیوں اور سہولیات بہم نہ پہونچانے کی وجہ سے عازمین چاہتے ہیں کہ ان سے لی گئی اضافی رقم کو واپس کیا جائے اور دوبارہ کسی بھی حاجی کے ساتھ اس طرح کی تکلیف نہ ہو اس کا خیال رکھا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.