گجرات ساہتیہ اکادمی مختلف زبان و ادب کو فروغ دینے کے لیے کام کر رہی ہے، لیکن کورونا وائرس کے سبب سیمینار کا سلسلہ بند ہوگیا تھا، خاص طور سے گجرات میں اردو سیمینار کے بند ہونے سے اردو داں طبقے پر کافی اثرات مرتب ہوئے۔ ایسے میں سیمینار کی اہمیت اور وقت کی ضرورت کو سمجھتے ہوئے گجرات اردو ساہتیہ اکادمی نے سیمینار اور مختلف پروگراموں کو دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
دراصل گاندھی نگر میں گجرات ساہتیہ اکادمی نے 6 جنوری کو ایک میٹنگ کا اہتمام کیا جس میں گجرات ساہتیہ اکادمی کے چیئرمین اور اردو ساہتیہ اکادمی کے تمام دائریکٹر موجود رہے۔ اس موقع پر اردو زبان اور ادب سے جڑے تمام پروگرامز، سیمینار، ورکشاپ، مشاعرے اور اردو کو فروغ دینے کے لیے تمام طرح کی سرگرمیوں پر بات چیت کی گئی۔
گجرات اردو ساہتیہ اکادمی نے سیمینار کی دی اجازت
گجرات اردو ساہتیہ اکادمی نے سیمینار اور مختلف پروگراموں کو دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ اس تعلق سے گجرات اردو ساہتیہ اکادمی کے ڈائریکٹر زین العابدین انصاری نے کہا کہ کورونا وائرس کے سبب تمام طرح کے پروگرام اور سیمینار نہیں ہورہے تھے اور آج میٹنگ میں ہم نے اس حوالے سے بات چیت کی۔