احمدآباد: گجرات میں اسمبلی انتخابات سے قبل مسلم یوتھ لیگ کی جانب سے ایک باڈی تشکیل دی جارہی ہے اور وہ گجرات اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی حمایت کریں گے، اس سلسلے میں مسلم یوتھ لیگ نے احمدآباد حج ہاؤس میں گجرات اسٹیٹ ڈیلیگیٹ کانفرنس کا اہتمام کیا۔
اس موقع پر مسلم یوتھ لیگ کے قومی نائب صدر شیبو میرن نے کہا کہ مسلم یوتھ لیگ گزشتہ کئی دہائیوں سے ملک بھر میں کام کر رہی ہے مسلم یوتھ لیگ اس مرتبہ گجرات میں بھی آئی ہے لیکن ہم گجرات کے اسمبلی انتخابات نہیں لڑیں گے۔ ہم یہاں کے سیکولر ووٹوں کو تقسیم کرنے نہیں آئے ہیں بلکہ ہم اس کو جوڑنے کا کام کریں گے۔ ہم چاہتے ہیں کہ گجرات میں ایک سیکولر گورنمنٹ بنے اسی کام کو ہم کرنے آئے ہیں ہم الیکشن نہیں لڑیں گے لیکن ہم اپنا حصہ ضرور دیں گے اس کے لیے ہم گجرات میں اپنی باڈی تشکیل دے رہے ہیں اور آئندہ دو ماہ میں گجرات بھر میں ضلعی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ Muslim Youth League Press Conference
مسلم یوتھ لیگ کے نیشنل آرگنائزیشن و سیکریٹری ٹی پی اشرف علی نے کہا کہ آج ہم مسلم یوتھ ونگ گجرات اسٹیٹ کمیٹی کو تشکیل دینے آئے ہیں ہم گجرات کی سیاست میں شامل ہونے آئے ہیں اورہم زیادہ سے زیادہ لوگوں کو مسلم یوتھ ونگ سے جوڑنے کی کوشش کر رہے ہیں اس میں نوجوانوں کو شامل کیا جائےگا ہم اس بار اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی حمایت کریں گے اور کانگریس کو کامیاب کرنے کی بھر پور کوشش کریں گے۔ Muslim Youth League Press Conference
یہ بھی پڑھیں : Gujarati New Year: گجرات میں اخبارات تین دن اور بازار پانچ دن بند رہیں گے