گودھرا سانحہ کے بعد 28 فروری 2002 کو مشتعل ہجوم نے گلبرگ سوسائٹی میں تباہی مچائی تھی، جس میں کانگریس کے سابق رکن پارلیمان احسان جعفری سمیت 69 لوگوں کی جان چلی گئی تھی۔
وہیں احمدآباد کے جوہاپورا میں 2002 کے فرقہ وارانہ فسادات میں شہید ہونے والوں کو انحد نتظیم کی جانب سے کینڈل جلا کر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
اس تعلق سے 2002 فساد کے متاثرین کا کہنا ہے کہ آج بھی جب ہم 2002 کو یاد کرتے ہیں تو ہماری آنکھیں نم ہو جاتی ہیں اس وقت ہزاروں لوگوں نے اپنی جان گنوا دی، ماں سے بیٹا، اور بیٹے سے ماں چھن گئی، عورتوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی۔ گھروں کو جلایا گیا، ہر طرف سے چیخ وپکار سنائی دینے لگی آج بھی ان ماں، بچوں کی چیخیں ہماری کانوں میں سنائی دیتی ہے، آج بھی فسادات کے مقدمے عدالتوں میں چل رہے ہیں لیکن 19 سال ہونے کے باوجود بھی انصاف نہیں ملا۔
انحد تنظیم کی رکن نور جہاں دیوان نے کہا کہ 19 سال سے رکن پارلیمنٹ احسان جعفری کی بیوی ذکیہ جعفری انصاف کی لڑائی لڑ رہی ہے وہ بوڑھی ہو چکی ہیں لیکن اب تک کے مقدمے کا فیصلہ نہیں آیا۔ حکومت نے کسی کو معاوضہ نہیں دیا، کسی کوئی مدد نہیں کی آج بھی فساد متاثرین در در بھٹک رہے عدالتوں میں انصاف کا انتظار کر رہے لیکن کب ملے گا انہیں انصاف کچھ پتا نہیں اس لیے ہم چاہتے جلد از جلد قصورواروں کو سزا دی جائے متاثرین کو انصاف دیا جائے اسی لیے آج ہم نے فسادات میں شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کی ہے۔