گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریاست گجرات میں کورونا کے 954 نئے کیسز کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 175633 ہوگئی ہے۔
ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6 افراد اس مہلک وبا سے ہلاک ہوئے ہیں جس سے ہلاک شدگان کی تعداد 3734 ہوگئی ہے وہیں اس وبا سے 1197 افراد شفایاب ہوئے ہیں، جس سے صحتیاب ہونے والوں کی کل تعداد 159448 ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ موجودہ وقت میں گجرات میں 12451 معاملے ایکٹیو ہے ان میں سے 61 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں وہیں 12390 افراد کی حالت مستحکم ہے۔
گجرات میں کورونا وائرس کے اب تک 6210550 ٹیسٹ ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں گجرات میں کورونا کے سب سے زیادہ معاملے سورت میں 155 احمدآباد میں 154 وڈودرا میں 68 گاندھی نگر میں 28 بھاونگر میں 11 بناس کانٹھا میں 31 راج کوٹ میں 106 سریندر نگر میں 13 پاٹن میں 40 امریلی میں 19 جام نگر میں 17 اور مہسانہ میں 39 ،کچھ میں 9 معاملے درج ہوئے ہیں۔