ETV Bharat / state

گجرات میں راجیہ سبھا انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری - rajya sabha Election

گجرات کی چار راجیہ سبھا نشستوں کے لیے آج ووٹ ڈالے جارہے ہیں جس کے لیے بی جے پی نے اپنے تین امیدوار اور کانگریس نے اپنے دو امیدواروں کو میدان میں اتارا ہے۔ الیکشن کمیشن نے کورونا کے پیش نظر خاص انتظامات کیے ہیں۔

کورونا پروٹوکول کے ساتھ گجرات میں آج راجیہ سبھا انتخابات

author img

By

Published : Jun 19, 2020, 10:51 AM IST

گجرات راجیہ سبھا انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے اارکان اسمبلی کے لیے مخصوص انتظامات کئے گئے ہیں ووٹنگ کرنے پہنچنے والے تمام ایم ایل ایز کی سب سے پہلے تھرمل اسکریننگ ہوگی پھر ہاتھوں میں سفید رنگ کی پٹی لگائی جائے گی اس سے الیکشن کمیشن میں کام کرنے والے عہدیداروں کو اس بات کا علم رہے گا کہ ایم ایل ایز کا درجہ حرارت نارمل ہے۔

ایسے میں الیکشن کمیشن نے ایک پوری میڈیکل ٹیم کو تعینات کیا ہے جس میں 3 ڈاکٹرس 8 نرس اور ایمرجنسی ایمبولینس بھی شامل ہے۔

کورونا پروٹوکول کے ساتھ گجرات میں آج راجیہ سبھا انتخابات
کورونا پروٹوکول کے ساتھ گجرات میں آج راجیہ سبھا انتخابات

گجرات اسمبلی میں جاری راجیہ سبھا الیکشن میں 175 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، ووٹنگ کرنے کے لیے بھیڑ اکٹھا نہ ہواس لیے ایک وقت پر ایک ہی ایم ایل اے ووٹنگ سینٹر میں ووٹ دینے جائے گا۔

واضح رہے کہ کانگریس کو راجیہ سبھا الیکشن میں دو سیٹوں پر جیت حاصل کرنے کی امید تھی لیکن الیکشن کے فارم بھرے جانے کے بعد آٹھ کانگرس ایم ایل ایز نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا .

اطلاعات کے مطابق، ایم ایل ایز کے استعفے دینے کے بعد کانگریس کے پاس محض 65 ایم. ایل. ایز باقی ہے جنہں احمدآباد کے ہوٹل میں الیکشن سے پہلے رکھا گیا ہے۔ بی جے پی پی کے کل 103 ایم این ایز ہے ، این سی پی کے ممبران اسمبلی کاندھل جاڑیجا بی جے پی کے ایم. ایل ایز کے ساتھ ایک میٹنگ میں پی جے پی پی لیڈران سے ملے تھے، گزشتہ مرتبہ کی طرح اس بار بھی انہوں نے اپنا ووٹ بی جے پی کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

کانگریس کے پاس صرف 65 ایم. ایل ایز ہیں آزاد امیدوار جگنیش میوانی نے کانگریس کو اپنا ووٹ دینے کا فیصلہ لیا ہے تو اب کانگریس کے پاس 66 ایم ایل ایز ہیں تاہم بی ٹی پی کے ایم. ایل. اے چھوٹو وساوا اور مہیش وساوا نے اب تک فیصلہ نہیں کیا ہے کہ وہ کس کو ووٹ دیں گے آخری بار بی ٹی پی نے کانگریس کے لیڈر احمد پٹیل کو ووٹ دیا تھا۔

واضح رہے کہ بی جے پی کے تین ایم ایل ایز کورونا مثبت پانے کے بعد اب صحت یاب ہو چکے ہیں لیکن اب وہ مکمل چیک اپ کے بعد ہی اپنا ووٹ ڈالیں گے انہیں ووٹنگ کرنے کے لئے پی پی ای کٹ پہنی ہوگی اور جو ایم ایل ایز کورونا متاثر ہیں یا کنٹنمنٹ علاقوں میں رہنے والے ہیں ان کے لیے الگ سے ووٹنگ سنٹر بھی تعمیر کیا گیا ہے ۔

غور طلب ہو کہ گجرات میں چار نشستوں کے لیے راجیہ سبھا انتخابات ہونے جا رہے ہیں جس کے لیے صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ووٹنگ کی جائے گی، اس کے بعد شام پانچ بجے سے گنتی کی جائے گی۔

اس انتخابات میں کانگریس کمیٹی نے اپنے دو امیدوار شکتی سنگھ گوہل اور بھرت سنگھ سولنگی کو میدان میں اتارا ہے وہی بی جے پی نے اپنے تین امیدوار ابھے بھردواج ، رمیلا بارہ اور نرہری آمین کو میدان میں اتارا ہے۔

اس سے قبل گجرات میں راجیہ سبھا انتخاب 26مارچ 2020 کو ہونے والا تھے لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے راجیہ سبھا الیکشن ملتوی کر دیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.