ETV Bharat / state

Gujarat Polls Second Phase وزیر اعظم مودی نے حق رائے دہی کا استعمال کیا - دوسرے مرحلے میں ووٹنگ کا سلسلہ جاری

گجرات اسمبلی انتخابات 2022 کے دوسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے احمد آباد کے رانیپ علاقے میں بنائے گئے پولنگ بوتھ میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ PM Modi casts vote in Ahmedabad

Gujarat polls second phase: PM Modi casts vote in Ahmedabad
وزیر اعظم مودی نے حق رائے دہی کا استعمال کیا
author img

By

Published : Dec 5, 2022, 10:32 AM IST

احمد آباد: گجرات اسمبلی انتخابات 2022 کے دوسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے احمد آباد کے رانیپ علاقے میں بنائے گئے پولنگ بوتھ میں حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ ووٹروں نے پی ایم مودی کو پولنگ بوتھ پر دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔ بوتھ سے باہر آتے ہی پی ایم مودی نے سیاہی کا نشان بھی دکھایا۔ PM Modi casts vote in Ahmedabad

خبر رساں ایجنسی اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق پی ایم مودی اپنا قافلہ چھوڑ کر پیدل پولنگ بوتھ پہنچے۔ یہاں انہوں نے ایک عام آدمی کی طرح لائن میں کھڑے ہو کر اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ پی ایم مودی نے اس سے قبل سنہ 2017 اور 2019 میں اسی اسکول میں اپنا ووٹ ڈالے ہیں۔ اس سے قبل پی ایم مودی نے لوگوں سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔ انہوں نے صبح ٹویٹ کیا "میں گجرات انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ووٹ ڈالنے والے تمام لوگوں، خاص طور پر نوجوانوں اور خواتین ووٹرز سے بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کرتا ہوں۔"

واضح رہے کہ احمد آباد، وڈودرا اور گاندھی نگر سمیت گجرات کے 14 اضلاع کی 93 سیٹوں پر صبح 8 بجے ووٹنگ شروع ہوئی۔ ان علاقوں میں شام پانچ بجے تک ووٹ ڈالے جائیں گے۔ اس مرحلے میں 69 خواتین سمیت کل 833 امیدوار میدان میں ہیں۔ دونوں مرحلوں کے لیے ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی 8 دسمبر کو ہوگی۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.