ETV Bharat / state

گجرات: 8 اسمبلی سیٹوں پر ووٹوں کی گنتی جاری - راجیہ سبھا الیکشن

گجرات کی آٹھ اسمبلی نشستوں پر 3 نومبر کو ضمنی انتخابات ہوئے تھے۔ آج 25 پولنگ مراکز پر ووٹوں کی گنتی جاری ہیں، اس مرتبہ کورونا کی وجہ سے 60.75 فیصد ووٹنگ ہوئی۔

gujarat polls: counting of votes begins in gujarat
گجرات: 8 اسمبلی سیٹوں پر ووٹوں کی گنتی جاری
author img

By

Published : Nov 10, 2020, 10:26 AM IST

کورونا وائرس کے دوران گجرات کی آٹھ نشستوں پر ضمنی انتخابات ہوئے اس ضمنی انتخابات میں 8 اسمبلی نشستوں کے لیے 81 امیدوار میدان میں تھے اور آج ابڈاسا،ڈانگ ،موربی،دھاری،گرڈا ،کرجن ،کپراڈا ،لمڈی نشستوں پر ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

الیکشن کمیشن کے ابتدائی جائزے کے مطابق آٹھ نشستوں کا فیصلہ ایک بجے تک آسکتا ہے۔ فی الحال 8 مراکز پر اسٹرونگ روم میں تھری لیئر سکیورٹی انتظامات کے درمیان ای وی ایم مشین کو رکھا گیا ۔ 8 مراکز میں موجود 25 کمروں میں 97 ٹیبل پر گنتی جارہی ہے۔ اور کل 320 ملازمین کے ذریعے ووٹوں کی گنتی کی جارہی ہے۔ تاہم 17 پولنگ مراکز پر ای وی ایم کے ذریعے گنتی کی جارہی ہے، مجموعی طورپر 97 ٹیبلز پر ووٹوں کی گنتی ہورہی ہے۔

کورونا وائرس کے سبب کاؤنٹنگ مراکز میں داخل ہونے والے امیدواروں، ان کے ایجنٹ، عملہ اور تمام ملازمین کی تھرمل گن سے درجہ حرارت کی جانچ کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ راجیہ سبھا الیکشن کے دوران کانگریس کے 8 ایم ایل ایز نے استعفی دے دیا تھا اور ان تمام سیٹوں پر 3 نومبر کو انتخابات ہوئے تھے۔ آٹھ نشستوں میں ابڈاسا، لمڈی، موربی ،دھاری،گرڈا ،کرجن،ڈانگ ،اور کپراڈا کا شمار ہوتا ہے۔ اس ضمنی انتخابات کے لیے بی جے پی نے کانگریس سے استعفی دینے والے ایم ایل ایز کو میدان میں اتارا ہے۔

ابڈاسا اسمبلی حلقہ سے ، بی جے پی کے پردھومن سنگھ جاڑیجا اور کانگریس کے شانتی لال سنگھائی میدان میں ہے، جب کہ موربی حلقہ سے بی جے پی کے بریجیش میرجا اور کانگریس کے جینتی لال پٹیل آمنے سامنے ہیں۔

دھاری حلقہ سے بی جے پی کے جے وی کاکڑیا تو کانگریس سے سریش کوٹڈیا، گرڈا حلقے سے بی جے پی کے آتما رام پرمار، کانگریس کے موہن لال سولنکی کے درمیان مقابلہ ہے۔

وہیں کرجن حلقہ سے بی جے پی کے اکشے پٹیل کے سامنے کانگریس کے کریٹ سنگھ جاڑیجا، لمڈی حلقہ سے کریٹ سنگھ رانا اور چیتن خاچر اور کیراڈہ حلقہ سے جیتو چودھری کا مقابلہ بابو بھائی ورتھا سے ہے۔اگر بات کریں ڈانگ حلقہ کی تو ہاں بی جے پی کے وجے پٹیل اور کانگریس کے سوریہ کانت گاوت میں زبردست مقابلہ ہوا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.