کورونا وائرس پورے ملک میں پھیل چکا ہے اس کی وجہ سے ملک میں لاک ڈاؤن بھی نافذ ہے۔ وہیں ریاست گجرات میں کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1272 ہوگئی ہے۔
کورونا جیسی مہلک بیماری میں بھی پولیس اہلکار، طبی عملہ اور بہت سے عہدیدار کام کر رہے ہیں۔ ان میں سے تو کئی ملازمین ایسے ہیں جو اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر اپنی ڈیوٹی کو انجام دے رہے ہیں۔
گجرات میں جن علاقوں کو ہاٹ اسپاٹ قرار دیا گیا ہے اور جن علاقوں میں کورونا مثبت کیسز کی تعداد زیادہ ہے وہاں ڈیوٹی پر کام کر رہے پولیس اہلکاروں کو بھی خطرہ بڑھتا جا رہا ہے۔
ایسے میں کرفیو علاقے میں کام کرنے والے پولیس اہلکاروں کی حفاظت اہم ہے۔ آج پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گجرات کے ڈی جی پی شیوا نند جھا نے بتایا کہ کرفیو کے علاقے میں کام کر رہے پولیس اہلکاروں کو پی پی ای کٹ دیا جائے گا۔