ملک میں گزشتہ دنوں ریلیز ہونے والی متنازعہ فلم دی کشمیر فائلس Gujarat People react to Kashmir Files Film میں مسلمانوں کھلے طور پر ٹارگیٹ کیا گیا ہے۔ کشمیری پنڈتوں کا درد دکھانے والی اس فلم نے ملک کی سیاسی و سماجی سرگرمیاں بڑھا دی ہے۔
اس فلم کے ریلیز ہونے کے بعد سے مسلم طبقہ پر کیا اثر ہوا ہے اس حوالے سے گجرات کے دانشوران اور 2002 گجرات فسادات کے متاثرین کے وکیل شمشاد خان پٹھان نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ سے بات کی۔
دی کشمیر فائلس فلم Kashmir Files Film پر وکیل شمشاد خان پٹھان نے کہا کہ 'میں اتنا ہی دکھی ہوں کشمیری پنڈتوں کی ہجرت سے جتنا کہ میں 2002 کے فساد متاثرین کے ہجرت اور نقل مکانی سے ہوں'۔
انہوں نے کہا کہ 'کشمیر کے مہاجرین پنڈتوں کے لیے تو فلم بنی اور ان کے رہنے کے لیے کالونیاں بھی بنائی گئی لیکن گجرات فسادات کے متاثرین کے لئے آج تک گجرات حکومت نے کچھ نہیں کیا'، ملک میں کہیں بھی اقلیتوں پر ہوئے فسادات کے بعد مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت نے کوئی پالیسی نہیں بنائی اور نہ ہی ان کے مدد کے لئے کوئی کام کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ گجرات فساد پر بھی فلم گجرات فائلس بنائی جاسکتی ہے اس میں صرف خون اور قتل عام ہی نہ دکھایا جائے بلکہ اس فلم میں یہ بھی دکھایا جائے کہ کس طرح سے اس وقت کے وزیر اعلٰی نریندر مودی نے خاموشی اختیار کر لی تھی اور فسادیوں کو کھلی چھوٹ دی جس سے سر عام قتل عام ہوئے۔
اس فلم میں ہندو مسلم کی نفرت نہ دکھایا جائے بلکہ یہ دکھایا جائے کہ حکومت کس طرح سے فساد کراتی ہے اور کس طرح سے آپس میں ہندو مسلم کو لڑاتی ہے کشمیر فائلس جیسی ایک طرفہ فلم بناکر لوگوں میں نفرت کی آگ نہیں جلائی جائے۔
شمشاد خان پٹھان نے کہا کہ 'میں صرف گجرات فائلس پر فلم بنانے کی بات نہیں کررہا ہو بلکہ میں ملک کے سبھی فائلس پر فلم بنانے کی بات کر رہا ہوں چاہے وہ سکھوں پر ہوئے ظلم و ستم ہو یا دلتوں کے قتل عام ان تمام پر ایک فلم بننی چاہیے اور جو بھی حکومت اس وقت دور اقتدار میں تھی اس کی بھومیکا بھی اجاگر ہونی چاہئے۔
وہیں اس فلم پر مائنوریٹی کوآرڈینیشن کمیٹی گجرات کے کنوینر مجاہد نفیس نے کہا کہ 'کشمیر فائلس فلم پوری طرح سے ایک فرقہ پرست ایجنڈے پر مبنی ہے جو سماج کو دو حصوں میں تقسیم کرنے میں بڑا کردار ادا کرسکتی ہے۔
مزید پڑھیں:
اس فلم کی تشہیر کے لئے موجودہ حکومت اپنی تمام ساز و سامان استعمال کر رہی ہے۔ کشمیر فائلس Gujarat People react to Kashmir Files Film ایک طرفہ فلم بنائی گئی ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ موجودہ حکومت ملک کو پولرائز کرنے کی مکمل کوشش کررہی ہے تاکہ ملک میں فرقہ وارانہ ماحول پیدا ہوجائے۔
مجاہد نفیس نے کہا کہ 'فرقہ وارانہ فسادات اس ملک کا سب سے بڑا کلنک ہے جو ملک کے کئی حصوں میں پہلے ہوچکے ہیں۔ خاص طور سے 2002 میں ہوئے گجرات فسادات جس نے ملک میں نفرت کی دیوار کھڑی کردی، ایسے میں فسادات پر سماجی دلچسپی کی فلم بنایا مجھے صحیح نہیں لگتا۔
اس ملک کی تاریخ میں فرقہ وارانہ فسادات سے سب سے زیادہ نقصان اقلیتوں Gujarat People react to Kashmir Files Film کو ہوا ہے، لیکن اسے دکھایا نہیں جاتا اس لیے پرزانیا، اور دوسری کتابیں، ڈرامے، دھرنا و احتجاجی مظاہروں پر پابندی لگانے کا کام کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'دی کشمیر فائلس فلم کا مطلب آئندہ آنے والے انتخابات میں فائدہ حاصل کرنا ہے، بی جے پی ہر روز نیا الیکشن لڑتی ہے اور ایسی فلموں سے الیکشن میں فائدہ اٹھانے کا کام کرتی ہے۔