ETV Bharat / state

گجرات: اے آئی ایم آئی ایم کی آمد کا باضابطہ اعلان

اسد الدین اویسی کی پارٹی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے گجرات کی سیاست میں شمولیت کا اعلان کر دیاہے- اویسی کی پارٹی گجرات میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والی ہے اس تعلق سے احمد آباد میں میں اے آئی ایم آئی ایم گجرات کی جانب سے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا.

ایم آئی ایم کی آمد کا باضابطہ اعلان
ایم آئی ایم کی آمد کا باضابطہ اعلان
author img

By

Published : Jan 23, 2021, 8:44 PM IST

اس پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم آئی ایم گجرات کے صدد صابر کابلی والا نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات سے قبل اسدالدین اویسی احمدآباد آنے والے ہیں۔ اور وہ انتخابی ریلیاں بھی کریں گے۔ تاہم وہ بی ٹی پی کے ساتھ اتحاد کرتے ہوئے ایم آئی ایم انتخابات لڑے گی ۔اس کے ساتھ ہی ایم آی ایم گجرات کے سیاست میں تیسرے محاذ کے طور سامنے آئیگی ۔

صابر کابلی والا نے مزید کہا کہ موجودہ بی جے پی حکومت نے مسلم، دلت، قبائلی، غریب اور پسماندہ زندہ لوگوں کی ترقی کو سنجیدگی سے نظر انداز کیا ہے ۔جس کی وجہ سے یہ لوگ اب بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں

اے آئی ایم آئی ایم کی آمد کا باضابطہ اعلان

دوسری طرف کانگریس پارٹی کے اپوزیشن میں ہونے باوجود وہ معاشرے کے کمزور طبقات کی ترقی میں ناکام رہی۔ اس کے علاوہ کانگریس اپوزیشن میں بھی عوام کے مسائل اٹھانے میں ناکام رہی ہے -موجودہ صورتحال کے پیش نظر گجرات کے عوام کو مضبوط قیادت اور اختیارات کی ضرورت ہے- جو اب آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین انہیں فراہم کرے گی

ایم آی ایم گجرات کے جنرل سکریٹری حمیدبھٹی نے اس موقع پر کہا کہ ایم آی ایم پارٹی کے رکن اسمبلی چھوٹو وساوا کے ساتھ سیٹ شیرنگ کی بنیاد پر بھروچ اور احمدآباد کی کم از کم پندرہ سیٹوں پر بلدیاتی انتخابات لڑے گی

انہوں نے کہا وہ بی جے پی خلاف محاذ کھولیں گے. پارٹی کا رجسٹریشن آچکا ہے ۔اور پارٹی کا نشان پتنگ ہے۔ جو گجرات الیکشن کمیشن میں رجسٹر ہو چکی ہے ہم تمام مذاہب کے لوگ لوگوں کو ساتھ لے کر الیکشن لڑیں گے اور گجرات کی سیاست میں میں نیا انقلاب لائیں گے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.