گجرات میں انصاری برادری کی خاصی آبادی رہتی ہے لیکن گجرات حکومت کے محکمہ سوشیل ویلفر کی قرارداد 1194-1411 میں انصاری کے بجائے منصاری نام کو شامل کیا گیا جس سے محکمہ کی غفلت عیاں ہوتی ہے۔
راشٹریہ انصاری ایکتا سنگھٹن کے مطابق منصاری نام کی کوئی ذات نہیں ہے لیکن 25 سالوں سے قرارداد میں اسی نام کو شامل رکھا گیا اور انصاری مسلم ذات کو قرارداد میں شامل نہیں کیا گیا۔
سنگھٹن کے صدر شکیل احمد انصاری نے کہاکہ گجرات حکومت کے ایک گزٹ میں انصاری کی بجاے منصاری لکھ دیا گیا جبکہ ہم اسے تبدیل کرکے صحیح لفظ لکھنے کی مانگ کر رہے ہیں۔ اصلاح کا مطالبہ کرتے ہوئے آج احمدآباد کے کلکٹر کو ایک میمورنڈم حوالہ کیا گیا۔ انہوں نے انصاری برادر کو او بی سی اور بکشی پنچ میں بھی شامل کرنے کا مطالبہ کیا۔
راشٹریہ انصاری ایکتا سنگھٹن احمدآباد کے صدر محمد یوسف انصاری نے بتایا کہ کلکٹر نے مسئلہ کو حل کرنے کا یقین دلایا ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ اس معاملے پر گجرات کے دیگر اضلاع کے کلکٹرز کو بھی میمورنڈم دیئے جائیں گے اور مطالبہ پورا نہ ہونے کی صورت میں احتجاجی مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔