احمدآباد: گجرات میں بڑی تعداد میں مسلمان آباد ہیں اور آج کے سوشل میڈیا کے زمانے میں یہ مسلم برادری کے لوگوں فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام جیسے پلیٹ فارم سے لوگوں کے درمیان اپنے تعلقات بڑھا رہے اور ایک دوسرے کی مدد بھی کر رہے ہیں۔ ایسا ہی ایک گروپ گجرات مسلم سماج کا فیس بک پر کافی ایکٹیو ہے اور گجرات میں رہ رہے لاکھوں مسلمانوں اس گروپ سے جڑ ہوئے ہیں۔ گروپ سے جڑے لوگوں کی ملاقات کے لئے احمدآباد کے جوہاپورا میں گجرات مسلم سماج کی جانب سے ایک اس نے ملن کا پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔
اس تعلق سے گروپ کے رکن عثمان غنی نے کہا کہ گجرات مسلم سماج فیس بک کا ایک گروپ ہے، جس میں فی الحال ایک لاکھ ستائیس ہزار اراکین ہیں۔ ان سے ملاقات کرنے کے لیے یہ اس نے ملن پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں ہم نے ایک دوسرے کو جاننے اور پہچاننے کی کوشش کی کیونکہ آج تک ہم لوگ سوشل میڈیا پر ہی بات چیت کر رہے تھے اور ایک دوسرے کی مدد کرتے تھے۔ اس لیے آج ایک دوسرے سے ملاقات کرنے کے لیے ہم ایک مقام پر جمع ہوئے۔ گجرات مسلم سماج کی جانب سے مختلف اضلاع میں انفارمیشن سینٹر کھولا جائے گا اور ضلعی سطح پر کمیٹیاں تشکیل جائیں گی۔
مزید پڑھیں:۔ مسلم سماج اپنے حقوق سے محروم: عمران بنٹی
گروپ کے رکن آصف پٹھان نے کہا کہ ہم گزشتہ پانچ سالوں سے یہ گروپ چلا رہے ہیں۔ ہم نے سوچا نہیں تھا کہ اتنے زیادہ لوگ ہمارے ساتھ جڑ جائیں گے، فی الحال ہمارے ساتھ ایک لاکھ سے زائد لوگ جڑ چکے ہیں اور اس گروپ کے ذریعے خدمت خلق کے کام کیے جارہے ہیں۔ سماج کی ترقی اور فلاح و بہبود کے لیے اس پلیٹ فارم کے ذریعے کام کیا جا رہا ہے اور آج لوگوں نے کافی مفید مشورے دیے ہیں اور اسی کی روشنی میں آگے کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔