ETV Bharat / state

گجرات مائناریٹی کوآرڈینیشن کمیٹی کا وزیراعظم کو مکتوب

author img

By

Published : Feb 24, 2021, 4:34 PM IST

مرکز میں اقلیتی کمیشن اور حج کمیٹی کے نئے چیئرمین کی تقرری اب تک نہیں کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی گجرات میں بھی حج کمیٹی اور مائناریٹی فائنانس اینڈ ڈیولمپنٹ کارپوریشن کے چیئرمین کی تقرری اور کمیٹی کی تشکیل نہیں کی جارہی ہے۔ چیئرمین کی تقرری اور کمیٹی کی تشکیل کے لیے مائناریٹی کوآرڈینیشن کمیٹی گجرات نے وزیراعظم نریندر مودی کو ایک مکتوب لکھا ہے۔

mujahid nafees
مجاہد نفیس

اس تعلق سے مائناریٹی کوآرڈینیشن کمیٹی گجرات کے کنوینر مجاہد نفیس نے کہا کہ 20 فروری کو ہر سال عالمی یوم انصاف منایا جاتا ہے۔ اسی دن ہم نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک مکتوب لکھ کر کہا ہے کہ ملک میں قومی اقلیتی کمیشن ہے، جس کی تشکیل پارلیمنٹ نے کی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

جس کے چیئرمین کا عہدہ 25 مئی 2020 سے خالی ہے اور اس کے اراکین کی بھی جگہ خالی ہے۔ اس کے علاوہ مرکزی حج کمیٹی کے چیئرمین کا عہدہ نو جون 2020 سے خالی ہے۔

gujarat minority coordination committee wrote a letter to the prime minister
گجرات مائناریٹی کوآرڈینیشن کمیٹی نے وزیراعظم کو لکھا خط

انہوں نے کہا کہ گجرات میں اقلیتی وزارت نہیں قائم کی گئی ہے۔ گجرات حج کمیٹی کے چیئرمین کی جگہ تقریباً دو سال سے خالی ہے۔ اس کے علاوہ گجرات مائناریٹی فائنانس اینڈ ڈیولمپنٹ کارپوریشن کے چیئرمین اور کمیٹی کی جگہ 29 جولائی 2018 سے خالی ہے۔ ان تمام ڈیپارٹمنٹ کو جلد از جلد پر کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:

گجرات میں کورونا وائرس کے 348 نئے معاملے

مجاہد نفیس نے مطالبہ کہا کہ وزیراعظم آپ ملک میں سماجی انصاف کے اصول کو صحیح طریقے سے نافذ کرکے تمام اقلیتی اداروں میں خالی اسامیوں جلد از جلد پر کریں اور اقلیتوں کو قومی دھارے میں لانے، بین الاقوامی معاہدوں کے مناسب نفاذ کے لئے مناسب اقدامات کرنے کے لیے مناسب احکامات جاری کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.