بھروچ بی جے پی صدر ماروتی سنہ اتوداریا نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ پہلی بار پارٹی کی جانب سے بڑی تعداد میں مسلم امیدواروں کو مقامی انتخابات میں ٹکٹ دیا گیا۔
انہوں نے اسدالدین اویسی کی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کی حریف پارٹی سے اتحاد کے بعد بھگوا پارٹی کی جانب سے بڑی تعداد میں مسلم امیدواروں کو ٹکٹ دینے سے انکار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں مسلم ووٹرز کی اکثریت کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا۔
بھروچ بی جے پی صدر کہا کہ گذشتہ روز پارلیمانی بورڈ نے کل 320 نشستوں میں سے 31 پر مسلم امیدواروں کو کھڑا کرنے کا فیصلہ کیا جو اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے گجرات کے بلدیاتی انتخابات میں بھارتیہ ٹرائبل پارٹی کے ساتھ مل کر انتخاب لڑنے کا اعلان کیا ہے جبکہ 5 روز قبل اسدالدین اویسی نے پہلی مرتبہ گجرات کا دورہ کیا اور بھروچ کے علاوہ احمد آباد میں عوامی جلسے سے خطاب کیا۔