ETV Bharat / state

گجرات بلدیاتی انتخابات: ووٹوں کی گنتی جاری

گجرات میں 81 میونسپلٹیز، 31 ضلع پنچائیت اور 231 تعلقہ میں ہوئے انتخابات کی ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

Gujarat Local Body Election Results 2021 : Counting to Begin today
گجرات بلدیاتی انتخابات: ووٹوں کی گنتی آج
author img

By

Published : Mar 2, 2021, 7:36 AM IST

Updated : Mar 2, 2021, 10:14 AM IST

اتوار کے روز پولنگ ہوئی جس میں بلدیات میں 58.82 فیصد ووٹنگ ہوئی، جب کہ ضلع پنچائیت میں 65.80 فیصد ووٹ ڈالے گئے، اور تعلقہ پنچائیت میں 66.60 فیصد ووٹنگ ہوئی تھی۔

ریاستی الیکشن کمیشن نے پیر کو حتمی اعدادوشمار جاری کیے۔اتوار کو پولنگ کے دوران تین افراد کے ذریعہ دو ای وی ایم کو نقصان پہنچنے کے بعد ضلع داوڈ کے جھلوڈ تعلقہ کے گھوڈیا میں ایک بوتھ میں دوبارہ پولنگ ہوئی۔

گجرات بلدیاتی انتخابات: ووٹوں کی گنتی جاری

عہدیداروں نے بتایا کہ اس بوتھ میں دوبارہ پولنگ کے دوران 50 فیصد کے قریب ٹرن آؤٹ ریکارڈ کیا گیا۔

وگھوڑیا تعلقہ کے ترسوا میں اتوار کو دیر شام پولنگ کے بعد ای وی ایم کو قبضے میں لینے کے الزام میں پولیس نے پیر کو وڈوڈرا سے 17 افراد کو گرفتار کیا ۔

وگھوڑیا پولیس اسٹیشن کے ایک افسر نے کہا کہ ہجوم نے دعوی کیا تھا کی ای وی ایم سے چھیڑ چھاڑ کی گئی تھی اور حالات کو قابو میں رکھنے کے لیے پولیس کو ہوا میں ایک راؤنڈ فائر کرنا پڑا اور چار آنسو گیس کے گولے داغے۔

Last Updated : Mar 2, 2021, 10:14 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.