پری مانسون ایکٹیویٹی کی وجہ سے گجرات کے مختلف اضلاع میں گزشتہ پانچ دنوں سے شدید بارش ہو رہی ہے۔
ایسے میں محکمہ موسمیات نے آئندہ پانچ دنوں تک گجرات میں متعدد علاقوں میں موسلا دھار بارش ہونے کی پیشن گوئی کی ہے۔
اس تعلق سے محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جینت سرکار نے کہا ہے کہ گجرات میں آئندہ 48 گھنٹوں میں بارش کا آغاز ہوگا لیکن اس بار مانسون کا سیزن شیڈول سے پہلے شروع ہو رہا ہے۔
اس کے علاوہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحرعرب میں سرگرم اپرایئر سائیکونک سرکیولیشن سسٹم کی وجہ سے گجرات میں اس کا اثر دیکھنے کو ملے گا جس کی وجہ سے احمد آباد میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہو سکتی ہے۔
فی الحال موسم گرما کے دوران بھی ابر آلود موسم دیکھا گیا۔ تاہم دوسری جانب بادل چھائے ہونے کی وجہ سے لوگوں کو گرمی کا سامنا بھی کرنا پڑا۔
محکمہ موسمیات نے مزید پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ پانچ دن تک گجرات میں ٹھنڈا اسٹروم رہے گا جس کی وجہ سے شروعاتی تین دن تک گجرات کے مختلف علاقوں میں بھاری بارش ہو سکتی ہے۔
لوگوں کو گرمی سے راحت ملنے کے لیے موسم محکمہ موسمیات احمد آباد نے لوگوں کے لئے راحت کی خبر دی ہے۔
احمدآباد میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔ حتیٰ کہ تیرہ سے پندرہ جون تک گجرات میں شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔ تاہم 15-16 جون کے درمیان جنوبی گجرات اور سوراشٹر میں شدید بارش ہونے کی پیشن گوئی محکمہ موسمیات نے کی ہے۔