احمدآباد، گجرات: احمدآباد کے سابرمتی آشرم کی تعمیر نو کے خلاف گاندھی کے پرپوتے تشار گاندھی کی مفاد عامہ کی عرضی پر ایک بار پھر گجرات ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی اس سے قبل گجرات ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت کی جانب سے دیے گئے بیان کے بعد عرضی کو نمٹا دیا تھا بعد ازاں اس کیس کے سلسلہ میں سپریم کورٹ میں اپیل کی گئی۔ عدالت عظمیٰ نے گجرات ہائیکورٹ اور دونوں فریقین کو اس معاملے کی دوبارہ سماعت کرنے کی ہدایت دی تھی. Gujarat High Court Hears Sabarmati Ashram Reconstruction Case
گجرات ہائی کورٹ میں اس تعلق سے سماعت کے دوران گجرات حکومت نے گجرات ہائیکورٹ کے سامنے حلف نامہ جمع کرایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گاندھی جی کی اقدار اور ان کی وراثت کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کی سمت میں گجرات حکومت کی کوشش ہے اور آنے والی نسل کو گاندھی جی کے اقدار اور وراثت سے آگاہ کرنے کے لیے آشرم کے اردگرد ڈیولپمنٹ ضروری ہے جس میں گاندھی آشرم کا بنیادی علاقہ نہیں بدلے گا۔
یہ بھی پڑھیں:
واضح رہے کہ گاندھی آشرم کے آس پاس کے کل 55 ایکڑ اراضی پر گاندھی آشرم کی ری ڈیولپمنٹ کا منصوبہ کا بنایا جا رہا ہے. اس معاملے میں گاندھی کے پوتے کی جانب سے جواب دینے کے لیے وقت مانگا گیا ہے ساتھ ہی ڈرافٹ میں ترمیم کے لیے بھی ان کی جانب سے وقت مانگا گیا ہے۔ اس معاملے کی مزید سماعت 14 جون کو ہوگی.