ETV Bharat / state

Gujarat High Court خستہ حال راستے اور آوارہ مویشیوں سے متعلق اے ایم سی کا جواب - ریاست گجرات میں موجود خستہ حال سڑک

خستہ حال راستے اور آوارہ مویشیوں کے تعلق سے احمدآباد میونسپل کارپوریشن نے ہائی کورٹ میں جواب داخل کیا۔ گجرات ہائی کورٹ میں ایک مفاد عامہ کی عرضی داخل کی گئی تھی.

خستہ حال راستے اور آوارہ مویشیوں کے تعلق اے ایم سی کا جواب

author img

By

Published : Apr 25, 2023, 8:02 PM IST

احمدآباد:ریاست گجرات میں موجود خستہ حال سڑک اور آوارہ مویشیوں سے ہو رہی پریشانیوں کے تعلق سے گجرات ہائی کورٹ میں ایک مفاد عامہ کی عرضی داخل کی گئی تھی۔گجرات ہائی کورٹ میں اس معاملے پر مسلسل سماعت کی جارہی ہے۔ احمدآباد میونسپل کارپوریشن نے خستہ حال سڑک اور آوارہ مویشیوں کے تعلق سے گجرات ہائی کورٹ میں جواب پیش کیا جس میں کہا گیا کہ خستہ حال سڑکوں کی مرمت کے حوالے سے تمام کام مکمل کر لیا گیا ہے۔

سماعت کے دوران احمدآباد میونسپل نے ہائی کورٹ میں جواب پیش کرتے ہوے کہا کہ سڑک تعمیر اور سڑک کی مرمت کے تمام کام مکمل ہو چکے ہیں۔ احمدآباد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے آوارہ مویشیوں سے ہو رہی دشواریوں کو روکنے کے لئے ایک نئی پالیسی تشکیل دی گئی ہے۔ اس نئی پالیسی کی رپورٹ جلد ہائی کورٹ میں پیش کی جائے گی۔ یہ نئی پالیسی اسٹینڈنگ کمیٹی احمدآباد کی منظوری کے بعد جاری کی جائے گی۔

اس کے علاوہ احمدآباد میونسپل کارپوریشن نے ہائی کورٹ میں یہ بھی قبول کیا کہ آوارہ مویشیوں کا تشدد جاری ہے۔ اس پر عدالت میں یقین دہانی بھی کی گئی کہ آوارہ مویشیوں پر قابو پانے کے خلاف آپریشن میں کسی بھی قسم کی غفلت برتی نہیں جائے گی۔گزشتہ سماعت کے دوران احمدآباد میونسپل کارپوریشن نے آوارہ مویشیوں کے ظلم و ستم کے لئے 96 ہاٹ اسپاٹ کی نشاندہی کی تھی۔ عدالت کو بتایا تھا کہ ان مویشیوں کو پکڑنے کے لئے باونسر کا استعمال کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:Budget Session of Gujarat Assembly گجرات اسمبلی کا بجٹ اجلاس 23 فروری سے شروع ہوگا

اس کے علاوہ گزشتہ سماعت کے دوران خستہ حال سڑکوں پر احمدآباد میونسپل کارپوریشن نے کہا تھا کہ 90 فیصد کام باقی ہے جسے جلد ہی مکمل کرلیا جاے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.