احمدآباد:احمدآباد میں اقلتی برادری کے لیے قبرستان کی زمین مختص نہ کرنے کے معاملے پر مائناریٹی کوارڈینیشن کمیٹی گجرات کے کنوینر مجاہد نفیس کی جانب سے ہائی کورٹ میں ایک مفاد عامہ کی درخواست دائر کی گئی تھی۔
ایکٹنگ چیف جسٹس آشس جے دیسائی اور برین وشو کی بینچ کے سامنے اس کی سماعت گئی تھی۔ اس بینچ نے ان کی پٹیشن کو خارج کر دیا اور ساتھ ہدایت دی تھی کہ درخواست گزار دوبارہ اس معاملے پر درخواست دائر نا کریں۔ یہ حکم دیے کر درخواست واپس لینے کی اجازت دی تھی ۔
اس معاملے پر آج پھر چیف جسٹس سنیتا اگروال اور ہائی کورٹ کے انیرود مائی کی بینچ کے سامنے درخواست پیش کی گئی جس میں عدالت نے پہلے کے حکم کا حوالہ دیا تاہم وکیل نے کہا کہ تازہ آرٹی آئی میں تازہ معلومات سامنے آئی ہیں۔اس پر عدالت نے کہا کہ اس عدالت کا قیمتی وقت آرٹی آئی کارکنان کی بار بار اور ون ٹو ون درخواستوں کے سماعت میں ضائع نہیں کیا جا سکتا ۔
جسٹس نے کہاکہ عدالت کی جانب سے پہلے خارج کی گئی درخواست کو دوبارہ عدلت میں پیش کر کے عدالت کا قیمتی وقت ضائع کیا گیا ہے۔ عدالت نے اس پر درخواست گزار پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جسے عدالت کی لیگل سروس کمیٹی میں جمع کرانے کو کہا گیا۔