احمد آباد میونسپل کارپوریشن نے گجرات ہائی کورٹ میں بڑھ رہے کورونا کے معاملے کو مدنظر رکھتے ہوئے گجرات ہائی کورٹ کو کنٹنمنٹ زون میں رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
ریاست گجرات میں کورونا کے بڑھتے معاملات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
گجرات ہائی کورٹ کے ملازمین بھی کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔
اس وجہ سے آئندہ تین دنوں تک گجرات ہائی کورٹ کو بند رکھنے کا فیصلہ احمدآباد میونسپل کارپوریشن نے کیا تھا۔
تاہم گجرات ہائی کورٹ کو بھی کنٹمنٹ زون کی قہرست میں شامل کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں:کورونا سے 58 فیصد ہلاکتیں مہاراشٹر اور دہلی میں ہوئیں
ہائی کورٹ کے باہر مائیکرو کنٹینمنٹ زون کے بورڈ نصب کر دے گیے ہیں اور اب تین دنوں کے بجائے 5 دنوں تک اب گجرات ہائی کورٹ کو بند رکھنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔
فی الحال گجرات ہائی کورٹ کو سینیٹائز کیا جا رہا ہے۔ اور کورٹ کی تمام کارروائی معطل رہیں گی۔