ETV Bharat / state

Gujarat HC On Death Of Worker In Sewer ڈرینیج کی صفائی کے دوران ملازمین کی ہلاکت پر ہائی کورٹ ناراض - احمد آباد اردو نیوز

گجرات میں ڈرینیج کی صفائی کے ہلاک ہونے والے ملازمین کے معاملے پر گجرات ہائی کورٹ نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے گجرات حکومت سے 19 جون تک جواب داخل کرنے کا حکم دیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 2, 2023, 12:45 PM IST

احمد آباد: گجرات ہائی کورٹ میں ڈرینج میں صفائی کرنے والے ملازمین کی ہلاکت سے متعلق سماعت ہوئی جس میں ڈرینیج کی صفائی کے دوران ہلاک ہونے والے صفائی ملازمین پر گجرات ہائی کورٹ نے ناراضگی کا اظہار کیا۔ یاد رہے کہ ایک مہینے کے دوران گجرات میں گٹر و نالہ صاف کرنے کے دوران کئی صفائی ملازمین کی موت ہوئی ہے۔ گجرات ہائی کورٹ نے گجرات حکومت کو اس معاملے پر 19 جون تک جواب داخل کرنے کا حکم دیا ہے۔

گجرات ہائی کورٹ نے صفائی ملازمین کی ڈرنیج صاف کرنے کے دوران ہوئی اموات کے معاملے پر کہا کہ یہ یقینی بنایا جائے کہ 19 جون تک ایسی کوئی شکایت درج نہ ہو۔ ہائی کورٹ نے ہلاک ہونے والے ملازمین کو دے گیے معاوضے پر سوال اٹھاتے ہوئے گجرات ہائی کورٹ نے کہا کہ قائدہ ہونے کے باوجود ملازمین کو ڈرینیج لائن میں اترنا مناسب نہیں ہے ریاستی حکومت کو کارروائیوں کو مکمل طور پر روکنے کی ہدایت دی گئی۔ ہائی کورٹ نے مزید کہا کہ اگر اس طرح کسی ملازمین کی موت ہوئی ہے تو ذمہ دار حکام کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ سماعت کے دوران گجرات حکومت نے گجرات ہائی کورٹ کو بتایا کہ اب تک 152 لوگوں کی موت اس طرح ہوئی ہے اور ان میں سے 137 لوگوں کو معاوضہ دیا گیا ہے۔ وہیں گجرات ہائی کورٹ نے دیگر ہلاک ہوئے ملازمین کو بھی معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیں : Defamation Case ہتک عزت معاملہ میں راہل گاندھی کی عرضی پر سماعت آج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.