ETV Bharat / state

Gujarat HC On Mutton Shops گجرات ہائی کورٹ نے سیل کردہ دکانوں کو کھولنے کی عرضی مسترد کی - جسٹس سندیپ بھٹ

گجرات میں غیر قانونی طور چل رہے مذبح خانوں، مٹن کی دکانوں اور چکن کی دکانوں کو بند کرنے کی ہدایت گجرات ہائی کورٹ نے گزشتہ دنوں دی تھی جس کے بعد گجرات حکومت نے تیزی سے بڑی تعداد میں ان دکانوں کو سیل کردیا تھا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 17, 2023, 11:59 AM IST

احمدآباد: گجرات میں سیل غیر قانونی مٹن کی دکانوں و مذبح خانوں کے معاملے پر گجرات ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی جس میں گجرات ہائی کورٹ کی چیف جسٹس سونیا گوکانی اور ان کی بینچ نے مٹن کی دکانوں کے سیل کھولنے کی عرضی کو مسترد کردیا ہے۔ گجرات میں غیر قانونی طور چل رہے مذبح خانوں، مٹن کی دکانوں اور چکن کی دکانوں کو بند کرنے کی ہدایت گجرات ہائی کورٹ نے گزشتہ دنوں دی تھی جس کے بعد گجرات حکومت نے بڑی تیزی سے بڑی تعداد میں ان دکانوں کو سیل کردیاتھا۔ اس کے بعد مٹن شاپس ایسوسی ایشن سمیت فریقین نے مذبح خانوں اور مٹن کی دوکانوں کی سیل کھولنے کے لیے گجرات ہائی کورٹ میں ایک مفاد عامہ کی عرض داشت داخل کی تھی جس پر گجرات ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی اس دوران احمدآباد، سورت کے ساتھ، سات میونسپل کارپوریشن کے علاقے میں غیرقانونی مذبح خانوں اور مٹن کی دکانوں کو گجرات ہائی کورٹ کی ہدایت کے مطابق سیل کردیا تھا۔

اس سیل کو ہائی کورٹ کی ہدایت کے مطابق کھولنے کا مطالبہ مٹن شاپس ایسوسی ایشن نے کیا تھا۔ لیکن اس معاملے کی سماعت کے دوران گجرات ہائی کورٹ کی چیف جسٹس سونیا گوکانی اور جسٹس سندیپ بھٹ کی بینچ نے دوکانوں کی سیل کھولنے کی عرضی کو مسترد کردیا ہے۔ تاہم ہائی کورٹ نے مٹن شاپس ایسوسی ایشن کو اس کیس کے فریقین کے طور پر شامل کیا ہے۔ اس معاملے کی مزید سماعت 24 فروری کو ہوگی۔ اس معاملے پر گجرات ہائی کورٹ نے انتظامیہ کو کہا کہ فوڈ سیفٹی کے قوانین کا خیال رکھنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ کوئی بھی حفظان صحت کو نقصان پہنچانے والی چیز فروخت نہ ہو ساتھ ہی ہائی کورٹ نے میونسپل کارپوریشن کو غیر قانونی مذبح خانوں کے خلاف کاروائی کرنے کی بھی تاکید کی۔ گجرات ہائی کورٹ نے اس تعلق سے ہدایت دی گئی تھی اس سلسلے میں ایک کمیٹی بنائی جائے اور دکانداروں سے ملاقات کرکے اس مسئلہ کو حل کرنے کی ہدایت دی۔

یہ بھی پڑھیں : Gujarat High Court on Shweta Bhatt گجرات ہائی کورٹ میں سنجیو بھٹ کی اہلیہ کی پولیس پروٹیکشن کی درخواست مسترد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.