ETV Bharat / state

Haj Pilgrims Fly For Meeca گجرات کے عازمین حج کا قافلہ سعودی عریبہ کیلئے روانہ

author img

By

Published : Jun 10, 2023, 3:30 PM IST

احمدآباد ایئرپورٹ سے عازمین حج کا قافلہ سعودی عریبہ کے لئے روانہ ہوگیا۔ ان کی روانگی کے لیے احمدآباد ائیرپورٹ پر پختہ انتظامات کئے گئے ہیں۔ عازمین حج بھی انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے انتظامات پر خوشی کا اظہار کیا۔

گجرات کے عازمین حج کا قافلہ سعودی عریبہ کے لئے روانہ

احمدآباد: ملک کی دوسری ریاستوں کی گجرات سے بھی عازمین حج کی سفر بیت اللہ پر روانگی کا سلسلہ جاری ہے۔ گجرات میں گزشتہ چار جون سے عازمین حج کی پروازوں کا سلسلہ شروع ہوا ہے۔ دوسری پرواز گذشتہ روز صبح 11 بج کر 35 منٹ پر جدہ کے لئے روانہ ہوئی۔ پہلی پرواز میں 360 اور دوسری فلائٹ میں 370 عازمین حج کو لے کر احمد آباد ایئرپورٹ سے جدہ کے لئے روانہ ہوئیں۔ اس کے ساتھ ہی احمد آباد ایئرپورٹ سے 23 جون تک عازمین حج کی فلائٹ روزانگی کا سلسلہ جاری رہے گا، گجرات سے کل 24 فلائٹس روانہ ہوں گی۔

ان کی روانگی کے لیے احمدآباد ایئرپورٹ پر پختہ انتظامات کئے گئے ہیں۔ عازمین حج بھی انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے انتظامات پر خوشی کا اظہار کیا۔عازمین حج نے کہاکہ وہ سفر بیت اللہ کے لیے روانہ ہو رہے ہیں۔ وہ اپنے ملک و ملت کے لئے دعائیں کریں گے۔ ملک میں امن و امان کا ماحول برقرار رہے اس کے لئے دعائیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:Students Reaction سائنس اسٹریم میں مسلم طالبات نے نمایاں کامیابی حاصل کی

وہیں عازمین نے بتایا کہ ہم 10 سال سفر حج پر اپنے نمبر کا انتظار کر رہے تھے۔ اب موقع ملا ہے۔ اس مرتبہ کرایہ زیادہ لیا جا رہا ہے لیکن اللہ کے گھر جانے کے لیے ہم اتنا کرایا بھی ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یہاں کی سہولیات کافی پسند آئیں اور اچھے سے ہمیں ائیر پورٹ تک پہنچایا جا رہا ہے۔ ہمیں بہت خوش ہے۔ سبھی امت مسلمہ اور ملک میں امن و امان کے لئے دعائیں وہاں جا کر کریں گے۔ وہیں عازمین کے رشتہ داروں نے بھی ائیرپورٹ پر آ کر خوشی کا اظہار کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.