راہل گاندھی کی جانب سے ریاست مدھیہ پردیش کے جبل پور میں ایک انتخابی ریلی کے دوران وزیر داخلہ امت شاہ
پر قابل اعتراض تبصرہ کرنے کے معاملے دوبارہ سمن جاری کیا گیا ہے۔
راہل گاندھی کو آئندہ ماہ 9 اگست سے عدالت میں پہنچنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔
اس سے قبل گزشتہ یکم مئی کو عدالت نے اسی معاملے میں گاندھی کے خلاف سمن جاری کرتے ہوئے انہیں 9 جولائی پیش ہونے کو کہا تھا لیکن اس وقت کی لوک سبھا کے پتے پر بھیجے گئے اس سمن کو یہ کہتے ہوئے لوک سبھا اسپیکر کے دفتر نے لوٹا دیا ہے کہ اسے گاندھی کے ذاتی پتے پر بھیجا جائے،اس لئے آج عدالت نے اسے دوبارہ جاری کیاہے۔
گاندھی کے وکیل پرکاش پٹیل نے اس کی تصدیق کی۔
میٹروپولیٹن مجسٹریٹ آر بی اٹالیا کی عدالت نے سماعت کی تاریخ 9 اگست طے کی ہے۔
بی جےپی کے مقامی کونسلر کرشن ودن برہم بھٹ نے یہ معاملہ دائر کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ گزشتہ 23اپریل کے انتخابی جلسے میں گاندھی کی جانب سے دی گئی تقریر سے ان کے رہنما کی توہین ہوئی ہے۔
شاہ کو سہراب الدین شیخ مڈبھیڑ معاملے میں سی بی آئی کی عدالت نے پہلے ہی بری کردی ہے۔
گزشتہ 30اپریل کو عدالت کے سامنے ان کے وکیل نے دلیل پیش کی تھی کہ جبل پور میں جلسہ ہونے کے باوجود ٹیلی ویژن پر نشر گاندھی کی تقریرکو احمدآباد سمیت ملک میں دیکھا سنا گیا تھا اس لئے وہ یہاں مقدمہ دائر کرسکتے ہیں۔