ریاست گجرات کے سورت میں پولیس نے کانگریس کے مقامی صدر بابو بھائی رائیکا کو ریلوے اسٹیشن پر اس وقت حراست میں لے لیا گیا جب وہ وہاں سے اترپردیش جا رہے مزدوروں کے لیے ایک خصوصی ٹرین کو ہری جھنڈی دکھانے کے لیے اپنے حامیوں کے ساتھ پہنچے تھے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران بغیر کسی اجازت کے ریلوے اسٹیشن پر بھیڑ لے کر آنے کے الزام میں انہیں حراست میں لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سورت میں کانگریس کے صدر مسٹر رائیکا اور ان کے حامیوں کی ریاستی پولیس کے افسران سے بحث بھی ہوئی۔
انہوں نے الزام لگایا ہے کہ پولیس سیاسی جذبہ سے کام کر رہی ہے۔ اس سے پہلے برسراقتدار بی جے پی کے رکن پارلیمان سی آر پاٹل نے ایسی ہی ایک ٹرین کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا تھا تب ان پر کیوں کارروائی نہیں ہوئی۔