ETV Bharat / state

گجرات کانگریس کی جانب سے احمد پٹیل کو خراج عقیدت

کانگریس کے سابق رہنما و راجیہ سبھا کے رکن پارلیمان احمد پٹیل کا 25 نومبر کو کورونا وائرس کے سبب انتقال ہوا تھا۔

Gujarat Congress Committee pay tribute to ahmad patel
گجرات کانگریس کی جانب سے احمد پٹیل کو خراج عقیدت
author img

By

Published : Dec 5, 2020, 6:57 PM IST

گجرات کانگریس کمیٹی کی جانب سے احمدآباد کے شاہی باغ میں واقع سردار پٹیل میموریل میں احمد پٹیل کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ جس میں بڑی تعداد میں سیاسی رہنماؤں کے ساتھ ساتھ کثیر تعداد پارٹی کارکنان نے شرکت کی۔

احمد پٹیل کے انتقال کو آج دس دن ہو چکے ہیں۔ احمد پٹیل کے انتقال سے کانگریس کے ساتھ ساتھ مسلم لیڈر شپ کو بھی بڑا نقصان پہنچا ہے۔ احمد پٹیل کے جذبے، خدمات اور قوم سے محبت و اخلاص نے ہر کسی کے دل کو چھوا۔ اس لیے آج احمدآباد کے شاہی باغ میں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ہر عام و خاص کی موجودگی نظر آئی۔

احمد پٹیل کو خراج عقیدت

اس تعلق سے گجرات کانگریس کے صدر امت چاوڑا نے کہا کہ جس طرح سے احمدآباد پٹیل کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے سماج کے ہر طبقے کے لوگ آئے ہیں انہیں دیکھ کر یہی لگتا ہے کہ ان کا سماج کے ہر ذات پات کے لوگوں سے دل کی گہرائیوں سے رشتہ تھا۔ ان کے جانے سے کانگریس کمیٹی کو ایک بڑانقصان ہوا ہے۔ اور آئندہ دنوں میں ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جاے گی۔

واضح رہے کہ اس موقع پر گجرات کانگریس کے رہنماؤں کے ساتھ ساتھ سابق وزیر اعلی گجرات شنکر سنگھ واگھیلا ،راجیہ سبھا کے رکن پارلیمان پریمل نتھوانی اور احمد پٹیل کے بیٹے فیصل پٹیل بھی موجود رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.