گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 879 معاملے درج کیے گئے ہیں جبکہ اس کی وجہ سے 13 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ وہیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کو شکست دینے میں 513 لوگ کامیاب ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت گجرات کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق 879 نئے معاملے درج ہوئے ہیں جس سے گجرات میں کورونا کی کل تعداد بڑھ کر 4906 ہو گئی ہے۔ وہیں مرنے والوں کی تعداد 2047 پر پہنچ گئی ہے جبکہ اب تک کورونا سے 29198 مریض صحتیاب ہو کر گھر روانہ یوئے ہیں۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سورت میں 251، احمدآباد میں 172، بڑودہ میں 75، بھاونگر راجکوٹ میں 46-46 ، جوناگڑھ میں، 21 موربی میں 19، کھیڑا میں 13، آنند میں 11، نوساری میں 11، پنچ محل میں 10، داہود میں 9، کچھ میں 7، گیر سومناتھ میں اور جام نگر میں 6-6 بوٹاد میں 5، پاٹن میں 4، سابرکانٹھا، چھوٹا ادے پور میں 3-3 ارولی، تاپی، میں 2-2 مہی ساگر میں 1 کورونا کا نیا معاملہ سامنے آیا ہے۔
گجرات میں اس دوران 13 افراد ہلاک ہوئے ہیں جس کے بعد گجرات میں کورونا کی وجہ سے 2047 لوگوں کی موت ہو چکی ہے جس میں سورت میں 5، احمدآباد میں 4، جوناگڑھ میں 2، کھیڑا اور راجکوٹ میں 1-1 موت ہوئی ہے۔