ETV Bharat / state

گجرات میں کورونا کی خطرناک صورت حال - محکمہ صحت گجرات

گجرات میں کورونا وائرس کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 725 نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔

گجرات میں کورونا کی خطرناک صورت حال
author img

By

Published : Jul 6, 2020, 11:16 AM IST

ریاست گجرات میں مسلسل دوسرے دن کورونا معاملوں کی تعداد 700 سے زائد درج کی گئی ہے جو ایک دن میں اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

محکمہ صحت کے جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 725 معاملے درج ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس کی وجہ سے 18 افراد کی موت ہوئی ہے جس کی وجہ سے گجرات میں اب تک کل تعداد 36123 ہوگئی ہے۔ جبکہ اس وائرس سے اب تک مرنے والوں کی تعداد 1946 ہوگئی ہے۔

وہیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 446 لوگ کورونا کو شکست دے کر اپنے گھر جا چکے ہیں گجرات میں کورونا کی وجہ سے اس دوران 18 افراد کی موت ہوئی ہے۔ اس بار احمدآباد کے بجائے سورت میں سب سے زیادہ معاملے درج ہوئے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سورت میں کورونا کے 218 معاملے درج ہوئے ہیں تو احمدآباد میں 162 کیسز درج ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.