ETV Bharat / state

گجرات میں کورونا وائرس کے 1118 معاملے درج - کورونا وائرس کے معاملے

گجرات میں کورونا وائرس کے معاملے کم ہونے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔ ایسے میں گجرات میں کورونا وائرس کی کل تعداد 73 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

گجرات میں کورونا وائرس کے 1118 معاملے درج

author img

By

Published : Aug 12, 2020, 9:31 AM IST

گجرات میں کورونا کیسز کے ساتھ ساتھ کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں بھی بہت تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

ریاست گجرات میں کورونا وائرس سے اب تک 26 سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جس کے سبب گجرات میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 2697 پر پہنچ گئی ہے۔ گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 23 افراد ہلاک ہوئے ہیں تو وہیں 24 گھنٹوں کے دوران گجرات میں 1118 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔

گجرات میں کورونا وائرس کے 1118 معاملے درج
گجرات میں کورونا وائرس کے 1118 معاملے درج
گجرات میں اب تک کل 73238 پازیٹیو معاملے سامنے آئے ہیں اور صحتیاب ہو کر اپنے گھر جانے والوں کی کل تعداد 56416 ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1140 افراد کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ موجودہ وقت میں گجرات میں 14125 معاملے ایکٹیو ہیں، ان میں سے 79 مریض وینٹیلیٹر پر ہیں۔ وہیں 14046 افراد کی حالت مستحکم ہے۔

محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں گجرات میں کورونا کے سب سے زیادہ معاملے سورت میں177، احمدآباد میں 139، بڑودہ میں 90، گاندھی نگر میں 17، بھاؤنگر میں37، بناس کانٹھا میں 6، راج کوٹ میں 55، سریندر نگر میں 20، پاٹن میں 14، امریلی میں 30، جام نگر میں 42 اور مہسانہ میں 28، کچھ میں 23 معاملے درج ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.