احمدآباد میں دسویں بورڈ کے امتحانات Tenth board exams کے لیے 59285 طلباء جماعت بارہویں جنرل اسٹریم کے 30493 طلباء، بارہویں جماعت سائنس کے 7652 طلباء امتحانات دیں گے۔ احمدآباد شہر کے 73 مراکز کی 348 بلڈنگ کے 3313 بلاک میں بورڈ کے امتحانات منعقد کیے جائیں گے۔ 28 مارچ سے امتحانات کا آغاز ہوگا۔ امتحانات میں چوری نہ ہو اس کے لیے سی سی ٹی کیمرے ہر سینٹر پر ہر بلاک میں نصب کیے گئے ہیں۔
بورڈ کے امتحانات کے تعلق سے احمدآباد شہر کمشنر کی جانب سے ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے، جس کے مطابق بے ضابطگی اور نوٹیفکیشن کے خلاف ورزی پر 188 دفعہ کے تحت جرم درج کیا جائے گا۔ ساتھ ہی بورڈ امتحان کے لیے ہیلپ لائن نمبر بھی ڈی ای او آفس کی جانب سے 28 مارچ سے شروع کی جائے گی اور یہ اور یہ ہیلپ لائن 12 اپریل تک جاری رہے گی جس میں صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک طلباء کے سوالات کے حوالے سے مشورے دیے جائیں گے۔