ریاست کی تمام آٹھ میونسپل کارپوریشن میں اقتدار پر قابض بی جے پی نے جونا گڑھ کی کل 60 سیٹوں میں سے تین پر پہلے ہی بلامقابلہ کامیابی حاصل کر لی تھی۔ ایک سیٹ خالی ہے جبکہ باقی 56 پر گزشتہ 21 جولائی کو 49.68 فیصد ووٹنگ ہوئی تھی۔
بی جے پی نے آج ووٹوں کی گنتی کے دوران ان میں سے 51 پر یعنی کل ملا کر 54 پر کامیابی حاصل کی ہے۔ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کو چار جبکہ کانگریس کو صرف ایک ہی سیٹ ملی ہے۔
ریاست میں ضلع پنچایتوں کی پانچ نشستوں، گاندھی نگر میونسپل کارپوریشن کے ایک وارڈ میں اور ضمنی انتخابات میں بھی بی جے پی نے ہی کامیابی حاصل کی ہے۔تعلقہ پنچایتوں کی 43 سیٹوں پر ہوئے ضمنی انتخابات میں بھی کل ملا کر بی جے پی کا ہی دبدبہ رہا ہے۔ اس نے 30 سے زائد سیٹیں جیتی ہیں۔
کانگریس کے ریاستی ترجمان منیش دوشی نے کہا کہ کانگریس کی شکست کی وجہ انتخابات سے پہلے جونا گڑھ میں پارٹی کے اندر اندرونی تنازعہ ہی ذمہ دار رہا ہے۔