گجرات بی جے پی کے صدر جیتو واگھانی نے کانگریس کو صلاح دی ہے کہ گجرات کانگریس کمیٹی کو بند کر دو۔
اس کے علاوہ کانگریس نے بی جے پی پر الزام عائد کیا کہ بی جے پی نے 65 کروڑ روپے میں کانگریس کے پانچ ارکان اسمبلی کو خریدا ہے۔
کانگریس کے اس الزام کا جواب دیتے ہوئے جیتو واگھانی نے کہا کہ 'کانگریس، بی جے پی پر غلط الزام لگانا ترک کر دیا، بی جے پی نے ایسا کوئی کام نہیں کیا ہے، ہر بار کانگریس، بی جے پی پر کچھ نہ کچھ الزام لگاتی رہتی ہے اور اپنی شکست کا ٹھیکرا بی جے پی کے سر پھوڑتی ہے۔
انہوں نے دعوی کیا کہ راجیہ سبھا الیکشن میں بی جے پی کے تینوں امیدواروں کو شاندار کامیابی ملے گی جبکہ اندرونی جھگڑوں نے کانگریس کو توڑ کر رکھ دیا ہے۔
جیتو واگھانی نے کہا کہ 'کانگریس کو اپنے ایم ایل ایز پر سے اعتماد اٹھ چکا ہے وہ اپنے ایم ایل ایز کو نہیں سنبھال سکتی اور بی جے پی پر الزام ترازشی کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ گجرات میں راجیہ سبھا کی 4 سیٹوں کے لیے 26 مارچ کو الیکشن ہونے والا ہے جس کے مد نظر کانگریس کے ایم ایل ایز نے استعفیٰ دیا ہے۔