ETV Bharat / state

داؤد ابراہیم کے قریبی عبدالمجید گرفتار - داؤد ابراہیم کے ساتھی عبدالمجید کٹی

گجرات اے ٹی ایس حکام کے مطابق 'سنہ 1996 میں عبدالمجید کے خلاف 106 پستول ، 750 کارتوس اور تقریبا 4 کلو آر ڈی ایکس جمع کرنے کے معاملے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔'

داؤد ابراہیم کے قریبی عبدالمجید گرفتار
داؤد ابراہیم کے قریبی عبدالمجید گرفتار
author img

By

Published : Dec 27, 2020, 7:06 PM IST

Updated : Dec 27, 2020, 7:38 PM IST

گجرات اے ٹی ایس کی ایک ٹیم نے ہفتہ کے روز داؤد ابراہیم کے ساتھی عبدالمجید کٹی کو جھارکھنڈ کے جمشید پور سے گرفتار کیا ہے۔ سنہ 1997 میں یوم جمہوریہ کے موقع پر گجرات اور مہاراشٹر میں بم دھماکہ کرنے کے الزام میں گجرات اے ٹی ایس کافی دنوں سے عبدالمجید کی تلاش میں تھی۔

گجرات اے ٹی ایس حکام کے مطابق 'سنہ 1996 میں عبدالمجید کے خلاف 106 پستول ، 750 کارتوس اور تقریبا 4 کلو آر ڈی ایکس جمع کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔'

داؤد ابراہیم کے قریبی عبدالمجید گرفتار

پولیس 24 برسوں سے داؤد کے قریبی کی تلاش کر رہی تھی لیکن ماجد پہلے ہی فرار ہوگیا تھا جبکہ اس کے ایک ساتھی کو اسی وقت گرفتار کر لیا گیا تھا۔

بتایا جارہا ہے کہ عبدالمجید اپنی شناخت بدل کر کئی برسوں سے جھارکھنڈ میں مقیم تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سرچ آپریشن کے دوران متعدد عسکریت پسند راجوری سے گرفتار

گجرات اے ٹی ایس حکام نے بتایا کہ ہمیں اطلاع ملی تھی کہ عبدالمجید جھارکھنڈ میں روپوش ہے۔ جس کے بعد اس کی گرفتاری کے لئے ایک خصوصی ٹیم جھارکھنڈ بھیجی گئی تھی۔

Last Updated : Dec 27, 2020, 7:38 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.