ETV Bharat / state

رکن اسمبلی کو نااہل قرار دیا گیا

گجرات میں کانگریس کی حمایت کرنے والے پنچ محل ضلع کی موروا ہڈف (ایس سی) سیٹ سے رکن اسمبلی بھوپیندر کھانٹ کا ذات سرٹیفکٹ غلط ہونے کی وجہ سے انہیں نااہل قرار دے دیا گیا۔

gujarat assembly
author img

By

Published : May 3, 2019, 11:57 PM IST

دیگر پسماندہ طبقات ذات کے والد اور قبائلی والدہ موروا ہڈک کی سابق کانگریس رکن اسمبلی سویتا کھانٹ'جن کی سنہ 2012 میں الیکشن جیتنے کے بعد ہی دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے موت ہوگئی تھی'کے بیٹے کھانٹ نے کہا ہے کہ یہ سیاسی فیصلہ ہے اور وہ اس کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے۔'

اسمبلی کے اسپیکر راجیندر ترویدی نے صحافیوں کو بتایا کہ 'گورنر نے ان کے ذات سرٹیفکٹ کو غلط پائے جانے کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا ہے۔ انہیں دو مئی سے اسمبلی کی رکنیت سے نااہل قرار دیا گیا ہے۔ اس معاملے میں الیکشن کمیشن کی بھی رائے لی گئی ہے۔'

کھانٹ کے سرٹیفکٹ کو ریاستی حکومت کی ایک کمیٹی نے فرضی قرار دیا تھا۔ کھانٹ نے گذشتہ برس جنوری میں ہائی کورٹ کا دروازہ بھی کھٹکھٹایا تھا لیکن انہیں مستقل راحت نہیں ملی تھی۔

کانگریس کی جانب سے 2017 کے الیکشن میں موروا ہڈف سیٹ اپنی اتحادی انڈین ٹرائیبل پارٹی کو دیےجانے سے ناراض ہو کر کھانٹ نے پارٹی سے بغاوت کرکے آزاد الیکشن لڑا اور فتحیاب ہوئے تھے۔ بعدازیں انہوں نے کانگریس کو حمایت دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ 'برسر اقتدار بی جے پی کی حمایت نہ کرنے کی وجہ سے انہیں سیاسی وجوہات کی بنیاد پر نشانہ بنایا گیا ہے۔'

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.