احمدآباد: گجرات میں سال کے آخر تک اسمبلی انتخابات Gujarat Assembly Session ہونے والے ہیں۔ اس سے قبل 2017 میں گجرات اسمبلی انتخابات ہوئے تھے۔ اس سال اسمبلی انتخاب کافی دلچسپ ہونے والا ہے کیونکہ بی جے پی، کانگریس کے علاوہ عام آدمی پارٹی اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے بھی اسمبلی انتخابات لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔ ایسے میں اب سب کی نظریں احمدآباد کے جمالپور کھاڑیہ اسمبلی حلقے پر ہیں کیونکہ یہاں 70 فیصد مسلم اور 30 فیصد غیر مسلم ووٹ ہے۔ Overview of Jamalpur Khadia Assembly Constituency
یہ بھی پڑھیں: Gujarat Assembly Session 2021: 'اقلیتوں کی ترقی اور تحفظ سے متعلق محض چار سوالات کیوں؟'
جمالپور کھاڑیہ کے رکن اسمبلی عمران کھیڑا والا ہیں۔ ایسے میں علاقے میں رکن اسمبلی عمران کھیڑا والا نے کیا کام کیا اور کیا باقی ہے؟ تاہم اب یہاں کے ووٹرس کیسا امیدوار چاہتے ہیں کا جائزہ ای ٹی وی بھارت لیا۔ جمال پور علاقے میں زیادہ تر مسلم اور کھاڑیہ علاقے میں غیر مسلم کی زیادہ آبادی ہے۔ اس تعلق سے جمال پور علاقے کے رہنے والے ایک فرد نے کہا کہ جمال پور علاقے میں بہت سے مسائل تھے مثلاً پانی، ڈرینیج، روڈ راستے، صحت و اسپتال و اسکول وغیرہ۔ Gujarat Assembly Elections 2022
مقامی افراد نے بتایا کہ یہاں بہت سے مسائل تھے لیکن جب سے عمران کھیڑا والا جمال پور کے رکن اسمبلی بنے تب سے انہوں نے اس پر خوب کام کیا یہاں کے لوگوں کے لیے نیا اربن ہیلتھ سینٹر بنایا۔ ہسپتال میں ایمبولینس عطیہ کی، مفت میں طلبا تعلیم حاصل کر سکیں اس کے لیے ایک انگریزی میڈیم اسکول جمال پور میں شروع کی، لوکمانیہ تلک باغ جو گزشتہ کئی سالوں سے بند تھا اس گارڈن کو تعمیر نو کرکے شروع کروایا۔ اپنے بجٹ سے جگہ جگہ علاقے میں گیٹ لگوائے۔
یہ بھی پڑھیں: