گزشتہ کئی دنوں سے گجرات میں کورونا وائرس کے 500 سے زائد معاملے درج کیے جا رہے ہیں. ایسے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 524 نئے پوزیٹیو معاملے درج کیے گئے ہیں۔
اس تعلق سے محکمہ صحت گجرات کی پرنسپل سیکریٹری جینتی روی نے بتایا کہ ''گجرات میں کورونا کے 524 نئے معاملے سامنے آے ہیں وہیں اس دوران 28 افراد کی موت ہوئی ہے، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 418 مریضوں صحتیاب ہوئے ہیں۔
گجرات میں کورونا کی وجہ سے اب تک جہاں 1534 لوگوں کی موت ہوچکی ہیں تو وہیں کورونا مریضوں کی کل تعداد 24628 پر پہنچ گئی ہیں تاہم اسپتال سے ڈسچارج ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی لگاتار بڑھتی جا رہی ہے تازہ اعداد و شمار کے مطابق گجرات میں اب تک کل مریضوں میں سے 17090 مریضوں کو ہسپتال سے چھٹی دی جا چکی ہے۔
گجرات میں ایکٹیو معاملوں کی کل تعداد 6004 ہے ان میں سے 64 مریض کی حالت بہت خراب ہے تاہم 5940 مریض مستحکم حالت میں ہیں
اس کے علاوہ احمد آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد بہت تیزی سے بڑھتی جا رہی ہے تازہ معاملوں میں سے 333 معاملے صرف احمدآباد سے آئے ہیں وہیں سورت میں 71 نیے معاملے سامنے آیے ہیں، جبکہ وڈودرا میں 41 مریض پائے کئے گئے ہیں۔
احمد آباد میں اب تک 17299 مریض درج کیے گئے ہیں جن میں سے سے 12055 مریضوں کو ڈسچارج کیا جا چکا ہے، سورت میں 2714 اور وڈودرا میں 1638 معاملے اب تک سامنے آ چکے ہیں۔