ETV Bharat / state

گجرات میں عام آدمی پارٹی کی لوک سبھا انتخابات کی تیاریاں جاری - گجرات میں عام آدمی پارٹی

Lok Sabha Elections 2024: گذشتہ انتخابات سے حوصلہ پاکر عام آدمی پارٹی نے 2024 انتخابات کے لیے کمر کس لی ہے۔ عام آدمی پارٹی نے گجرات میں لوک سبھا انتخابات کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

Aam Aadmi Party preparations for the Lok Sabha elections in Gujarat

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 28, 2023, 11:37 AM IST

احمدآباد: لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر عام آدمی پارٹی بھی تیاریوں میں مشغول نظر آرہی ہے۔ ایسے میں عام آدمی پارٹی گجرات کے انچارج سندیپ پاٹھک گجرات کے دورے پر آئے اور انہوں نے لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں کے حصہ کے طور پر پارٹی کے کارکنان کے ساتھ میٹنگ کی۔ اس درمیان انہوں نے بتایا کہ اروند کیجریوال 7 جنوری کو گجرات آئیں گے اور ایک ریلی میں حصہ لیں گے۔ اس دورے کے دوران سندیپ پاٹھک نے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے چیتر وساوا کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ پارٹی کے ساتھ وہ کھڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ED Raid عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ کی رہائش گاہ پر ای ڈی کا چھاپہ

تاہم عام آدمی پارٹی کے کوآرڈینیٹر اروند کیجریوال گجرات کا دورہ کریں گے سات جنوری کو وہ گجرات آئیں گے اور چیتر وساوا کے اسمبلی حلقہ میں جلسۂ عام کریں گے۔ اس کے بعد سندیپ پاٹھک نے لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں کے حصہ کے طور پر ہم اپنی پارٹی کے مختلف عہدے داروں ایم ایل ایز اور تنظیم کے عہدے داروں کے ساتھ میٹنگ کی۔ انتخابی حکمت عملی تیار کی گئی اور پارٹی کے کام کو پیش کیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ اسمبلی انتخابات نے عام آدمی پارٹی کو پانچ سیٹیں حاصل ہوئی تھیں۔ پانچ سیٹیں جیتنے کے بعد عام آدمی پارٹی نے نئے جوش و جذبہ کے ساتھ دوبارہ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عام آدمی پارٹی گجرات کے تمام لوک سبھا سیٹوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر چکی ہے۔ جس کی تیاری بھی شروع کر دی گئی ہے۔ عآپ گجرات کے ریاستی انچارج اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر سندیپ پاٹھک نے گجرات کا دورہ کیا اور انہوں نے لوک سبھا انتخابات کی تیاری کے طور پر تنظیم کے مختلف عہدے داروں اور کارکنان سے ملاقات کی اور میٹنگ بھی کی۔اس موقع پر سندیپ پاٹھک نے کہا کہ چیتر وساوا عوام کے پسندیدہ لیڈر ہیں۔ اسی لیے اروند کیجروال اس حلقۂ انتخاب میں جلسۂ عام سے خطاب کریں گے۔ اروند کیجروال کے ساتھ پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگوت مان بھی موجود ہوں گے۔ اروند کیجروال گجرات اسمبلی انتخابات کے بعد پہلی بار گجرات آئیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.