اس تعلق سے سے نظم لکھنے والے غلام محمد انصاری نے ای ٹی وی بھارت نمائندہ روشن آرا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں کورونا وائرس کے قہر اور ملک کے حالات کو مدنظر رکھتے ہو ئےکچھ دنوں سے اس پر نظم لکھنے کو سوچ رہا تھا
لیکن کل.جب وزیر اعظم نریندر مودی نے 21 دن کا لاک ڈاون کرنے کا اعلان کیا تو اور زیادہ دلچسپی ہو گیی ۔ عوام کو کس طرح سے کورونا وایرس سے بچنا چاہیے اور کیسے تالا بندی پر عمل کرکے خود کو محفوظ رکھنا چاہیے ۔ ان تمام باتوں کی عکاسی کرتےہوے ایک نظم خدا محفوظ رکھے ہر کسی کو آج میں نے لکھی ہے.