احمدآباد کے جمالپور علاقے میں موجود جگن ناتھ مندر سے نکلنے والی رتھ یاترا میں لاکھوں کی تعداد میں عقیدت مند شریک ہوتے ہیں اور بھگوان جگن ناتھ کا درشن کرتے ہیں۔
امسال چار جولائی کو 142 ویں رتھ یاترا نکالی گئی۔
احمدآباد کے جمالپور میں 400 سال قدیم جگن ناتھ مندر موجود ہے۔ہندو روایت کے مطابق 1876 میں جگن ناتھ مندر کے مہنت نرسیح داس کو بھگوان نے خواب میں آکر جگن ناتھ رتھ یاترا نکالنے کی بشارت دی تھی۔
اس کے بعد سے ہی ہر برس اشاڑی بیچ کے موقع پر بڑے ہی شان و شوکت کے ساتھ رتھ اترا نکالنے کا آغاز ہوا ۔
اس تعلق سے جگن ناتھ مندر کے ٹرسٹی مہندر جھا نے کہا کہ۔ تقریبا 400 سال پہلے سنت شری ہنومان داس جی نے بعد کے جگن ناتھ مندر میں اپنے گددی کی بنیاد ڈالی۔ اس کے بعد اس گدی پر بیٹھنے والے سارنگ داس جی نے بھگوان جگن ناتھ ،بلدیو جی اور سبھدرا جی کی مورتی کو منگواکر مندر کی بنیاد رکھی۔
رتھ یاترا گجرات کا سب سے بڑا تہوار ہے جس میں قومی اتحاد کی ایک انوکھی جھلک دیکھنے کو بھی ملتی ہے یہاں ہر موڑ پر مسلم برادری کے لوگ رتھ یاترا کا استقبال کرتے ہیں اور برادران وطن کو مبارکباد بھی پیش کرتے ہیں۔
مسلم برادری جگن ناتھ مندر میں مختلف اقسام کے رتھ بطور تحفہ پیش کرتے ہیں اور قومی یکجہتی کا پیغام دیتے ہیں۔
اس رتھ یاترا میں 18 ہاتھی، 30 اکھاڑا بڑا، 18 بھجن منڈلی، 3 بینڈ با جا شامل ہیں۔ اس موقع پر سادھوسنتوں اور بھکتوں کے ساتھ ہزار سے بارہ سو سے زائد افراد رتھ کھینچیں گے۔
پورے ملک سے دو ہزار سے زیادہ سادھو سنت ہریدوار ، ایودھیا ،ناسِک اجین، جگن ناتھ پوری اورسوراشٹر سے آ کر اس رتھ یاترا میں نے حصہ لیتے ہیں۔
اس موقع پر پولیس نے بھی حفاظت کے سخت بندوبست کیے ہیں
رتھ یاترا پر نگرانی رکھنے کے لیے 25700 پولیس اہلکار کمربستہ ہیں۔ اس موقع پر94 کیمرے نصب کیے گئے ہیں جس سے رتھ یاترا کے پورے مقامات کی نگرانی کی جائے گی۔