ETV Bharat / state

Girl Committed Suicide ہسپتال کی بارہویں منزل سے چھلانگ لگا کر لڑکی نے خودکشی کی - ہسپتال کی 12 ویں منزل سے چھلانگ

گجرات کے احمدآباد میں ایک لڑکی نے ہسپتال کی بارہویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔ لڑکی کے چھلانگ لگانے کی اطلاع ملتے ہی ہسپتال عملہ نے فوری طور پر لڑکی کو بچانے کے لئے ایمرجینسی ڈیپارٹمنٹ میں داخل کرایا لیکن علاج کے دوران لڑکی نے دم توڑ دیا۔

ہسپتال کی بارہوی منزل سے چھلانگ لگا کر لڑکی نے خودکشی کی

author img

By

Published : Apr 26, 2023, 9:01 PM IST

احمدآباد: احمدآباد کی مشہور ایس وی پی ہسپتال میں ایک لڑکی نے 12 ویں منزل سے چھلانگ لگا کر خود کشی کی۔ بتایا جا رہا ہے کہ چھلانگ لگا کر خود کشی کرنے والی لڑکی دو ماہ سے بیمار تھی اور علاج کے لئے ایس وی پی ہسپتال میں آتی رہتی تھی۔ ایسے میں خود کشی کی اطلاع ملتے ہی ہسپتال کا عملہ موقع پر پہنچا اور بچی کو علاج کے لیے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں داخل کرایا لیکن علاج کے دوران ہی لڑکی کی موت ہوگئی۔

دراصل احمدآباد کے سرخیز علاقے میں رہنے والی علینہ شیخ نام کی لڑکی کی کڈنی خراب تھی۔ وہ ڈائیلاسز کے لیے ایس وی پی ہسپتال میں جاتی تھی۔ آج یہ لڑکی اپنی نند کے ساتھ ایس وی پی ہسپتال میں آئی تھی اور ڈائیلاسز کرانے کے لئے ایس پی پی ہسپتال کے 12 ویں منزل پر پہنچی تب اس نے اپنی نند کو پانی لانے کے لیے بھیجا اور موقع دیکھ کر اس نے ہسپتال کی 12 ویں منزل سے چھلانگ لگا دی اور چوتھی منزل پر جا گری۔

اس لڑکی کے چھلانگ لگانے کی اطلاع ملتے ہی ویس وی پی ہسپتال کا عملہ فوری طور پر لڑکی کو بچانے چوتھے منزلہ پر پہنچا اور اسے ایمرجینسی ڈیپارٹمنٹ میں داخل کرایا گیا لیکن علاج کے دوران لڑکی نے دم توڑ دیا۔ جس کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ وہ لڑکی کسی وجہ سے ذہنی دباؤ میں تھی۔ اس معاملے کی اطلاع ملتے ہی ایلس بریج پولس اسٹیشن کے پولس اہلکار ہسپتال پہنچے۔ پولس نے متوفی کا پوسٹ مارٹم کراتے ہوئے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دریا میں چھلانگ لگا کر خاتون نے خودکشی کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.