گجرات کے وزیر اعلی وجے روپانی اور حزب اختلاف کے رہنماؤں نے گاندھی نگر میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ریاستی الیکشن کمیشن نے اس تعلق سے اعلان کیا ہے کہ گجرات میں کورونا وائرس کے کیسیز میں اضافہ ہونے کی وجہ سے 18 اپریل کو ہونے والے گاندھی نگر میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کو فی الحال ملتوی رکھا گیا ہے۔
عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا شدہ حالات کے بہتر ہونے کے بعد گاندھی نگر میونسپل کارپوریشن انتخابات کی نئی تاریخ کا اعلان کیا جاے گا۔
واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ وجے روپانی نے ریاستی الیکشن کمیشن کو ایک تجویز پیش کی تھی کہ ریاست میں کورونا کے برھنے اور نئے معاملات میں اضافہ کے پیش نظر موجودہ حالات میں 18 اپریل کو ہونے والے گاندھی نگر میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کو ملتوی کر دیا جائے تاکہ زیادہ لوگ کورونا وائرس سے متاثر نہ ہوں اور کورونا پر قابو پایا جا سکے۔