ETV Bharat / state

گجرات کی چار میٹرو سٹی 25 مارچ تک لاک ڈوان - گجرات نیوز

کورونا وائرس کے بڑھتے قہر کے چلتے گجرات کے چار اضلاع کو 25 مارچ تک لاک ڈاون کرنے کا اعلانٹ آج گجرات حکومت کے ایک میٹنگ میں کیا گیا۔ جس کے تحت سورت، احمدآباد وڈودرا، راجکوٹ کو 25 مارچ تک پوری طرح بند رکھا جائے گا۔

گجرات کی چار میٹرو سٹی 25 مارچ تک لاک ڈوان

author img

By

Published : Mar 21, 2020, 10:46 PM IST

دراصل ریاست گجرات میں تیزی سے بڑھ رہے کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر گجرات کے وزیراعلیٰ وجے روپانی نے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کا اہتمام کیا، جس میں کورونا وائرس کے کے مزید پھیلاؤ کو روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر کے طور کچھ اہم فیصلے لیے گیے ہیں۔

تاہم جو شخص ان اضلاع میں اپیڈمک ڈیسیس ایکٹ 1987 کی خلاف ورزی کرے گا، اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اس درمیان تمام ضروری سامان کے گوداموں کو کھلا رکھا جائے گا اور ضروریات زندگی کی اشیاء دستیاب رہے گی۔

اس کے علاوہ میڈیکل اسٹور دواخانہ بھی کھلے رکھے جائیں گے۔ آمدورفت کے ذرائع بھی چالو رہے گے۔

ضروریات زندگی کی اشیاء کے علاوہ تمام کاروبار اور دکانوں کو بند رکھنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔

اس تعلق سے وزیر اعلیٰ وجے روپانی نے بتایا کے50 فیصد سرکاری ملازمین اس دوران گھر پر ہی رہیں گے۔ کورونا وائرس کے لیے احمدآباد میں 1200بیڈ کی سول ہسپتال، راجکوٹ میں 250 بیڈ وڈودرا میں 250 بیڈ اور سورت میں 500 بیڈ کی ہسپتال کو، "انفیکشن آئیسولیشن ہاسپٹل" کے طورپر فوراً بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گجرات میں اب تک کورونا وائرس کے 14 معاملے مثبت ہوچکے ہیں، اس لئے حکومت حرکت میں آ کر ایک سے بڑھ کر ایک فیصلے لے رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.