بی جے پی کے ٹکٹ پر دھندھکا سیٹ سے رکن اسمبلی منتخب ہونے کے بعد بی جے پی کی اس وقت کی کیشوبھائی پٹیل حکومت سے شنکر سنگھ واگھیلا کی بغاوت کے بعد ان کی نئی پارٹی راشٹریہ جنتا پارٹی میں شامل ہوگئے تھے۔
مسٹر پاریکھ 28 اکتوبر 1997 سے 1998 تک ریاست کے 13 ویں وزیراعلی رہے۔
مسٹر واگھیلا پٹیل سے بغاوت کے بعد کانگریس کی حمایت سے وزیراعلی بنے تھے پر بعد میں ان سے ناراض کانگریس کی حمایت واپس لینے کی دھمکی کے سبب ایک معاہد ہ کے تحت مسٹر پاریکھ کو وزیراعلی بنایا گیا تھا حالانکہ ان کی حکومت طویل عرصہ تک نہیں چل سکی۔