ETV Bharat / state

Gas Leakage In Rajkot راجکوٹ میں گیس سلنڈر کا لیکیج، آگ بھڑکنے سے پانچ افراد جھلس گئے - لیکیج سے لگنے والی آگ میں پانچ افراد جھلس گئے

راجکوٹ ضلع کے لودھیکا علاقے میں ہفتہ کو ایک گھر میں گیس سلنڈر میں لیکیج سے لگنے والی آگ میں پانچ مزدور جھلس کر زخمی ہو گئے۔Gas Leakage In Rajkot

راجکوٹ میں گیس سلنڈر کے لیکیج سے لگنے والی آگ میں پانچ افراد جھلس گئے

author img

By

Published : Dec 3, 2022, 8:03 PM IST

راجکوٹ: گجرات میں راجکوٹ ضلع کے لودھیکا علاقے میں ہفتہ کو ایک گھر میں گیس سلنڈر میں لیکیج سے لگنے والی آگ میں پانچ مزدور جھلس کر زخمی ہو گئے۔Five Person Burn In Fire After Gas Leakage In Rajkot

پولیس نے بتایا کہ میٹوڈا جی آئی ڈی سی کے ڈائمنڈ پارک میں واقع مکان کے ایک کمرے میں آج صبح اچانک گیس لیک ہونے لگی۔ حادثے میں کمرے میں سوئے ہوئے پانچ مزدور آگ کی لپیٹ میں آگئے۔

پانچوں کو جھلسی ہوئی حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ 15 دن پہلے اتر پردیش سے یہاں آنے والے پانچ مزدور رات کا کھانا کھا کر اپنے کمرے میں سو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:Morbi Bridge Collapse موربی پل سانحہ معاملے پر گجرات ہائی کورٹ نے موربی نگر پالیکا کو پھٹکار لگائی

ان میں سے ایک نے جیسے ہی صبح اٹھ کر بیڑی جلائی تو گیس سلنڈر سے گیس لیکیج کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی اور وہاں سوئے ہوئے پانچ افراد آگ کی لپیٹ میں آگئے۔ مقامی لوگوں نے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی اور فائر بریگیڈ کو اطلاع دی۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے ضروری کارروائی شروع کر دی ہے۔Five Person Burn In Fire After Gas Leakage In Rajkot

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.